?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور برطانیہ کے مابین انسداد دہشتگردی اور منشیات میں تعاون تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے یو کے کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کے ڈائریکٹر جنرل گرائم بیگر نے ملاقات کی، جس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔
ملاقات میں انسداد دہشتگردی، منشیات، انسانی سمگلنگ، فرانزک، امیگریشن اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ انسدادِ منشیات اور این سی سی آئی اے سمیت مختلف اداروں کے افسران کیلئے تربیتی کورسز کے دائرۂ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔
ملاقات میں بچوں کی آن لائن ہراسانی کے سدباب کیلئے مؤثر اشتراک کار اور کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
فریقین نے ایکسٹراڈیشن کے معاملات میں دوطرفہ معاونت کے فروغ پر اتفاق کیا، جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایکسٹراڈیشن اور دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق پانچ ایم او یوز کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈی جی این سی اے گرائم بیگر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام تانے بانے ہمسایہ ملک سے جا ملتے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو عزم، قربانیاں اور استقامت دکھائی ہے، دنیا اس کی مثال دینے سے قاصر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید فرانزک ٹیکنالوجی اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے، اپسکیل کے تعاون سے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لئے بھی مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ڈی جی نیشنل کرائم ایجنسی گرائم بیگر نے مختلف شعبوں میں حکومتِ پاکستان کے ساتھ جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور انسدادِ منشیات کے ضمن میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی اقوامِ متحدہ میں غزہ پر دو سالہ بین الاقوامی حکومت کی تجویز
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے چند ارکان کو
نومبر
صیہونی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کے سامنے ناکام؛صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے ایران کے جدید میزائلوں کے سامنے
جون
چینی شہریوں پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، وزیر داخلہ
?️ 26 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
مئی
کنڑ ڈیم کی تعمیر کے بارے میں طالبان کا اہم اعلان
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:افغانستان کے وزیر پانی و توانائی عبداللطیف منصور نے کہا ہے
اکتوبر
لبنانی ماہرین نے "سید مزاحمتی شہداء” کی لازوال میراث کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 7 اکتوبر 2025لبنان کے ملکی امور کے ماہرین نے ملک میں گزشتہ سال کی
اکتوبر
سوڈان بحران پر ٹرمپ کے سینئر مشیر کا نیا مؤقف
?️ 14 فروری 2026سچ خبریں:ٹرمپ کے سینئر مشیر مسعد بولس نے سوڈان میں فوج اور
فروری
اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر نظر کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی، مریم نواز
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے
مارچ
وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی
دسمبر