?️
سچ خبریں: سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر صارفین کو دوستوں کا مواد زیادہ سے زیادہ دکھانے کے لیے ’فرینڈز ٹیب‘ پیش کردیا گیا۔
میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیس بک پر 27 مارچ سے ’فرینڈ ٹیب‘ کا فیچر پیش کردیا گیا، تاہم فوری طور پر اس تک صرف امریکا اور کینیڈا کے صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔
مذکورہ فیچر تک ترتیب وار دیگر ممالک کے صارفین کو بھی رسائی دی جائے گی اور اس کے تحت صارفین خصوصی طور پر صرف دوستوں کا مواد دیکھ سکیں گے۔
’فرینڈ ٹیب‘ کو فیس بک کے پرانے فیچر یا ٹیب ’فرینڈز رکیسٹ‘ سے تبدیل کیا گیا ہے، یعنی اب صارفین کو ’فرینڈز رکیسٹ‘ کا آپشن نظر نہیں آئے گا بلکہ وہاں صرف ’فرینڈز‘ لکھا نظر آئے گا۔
صارفین جیسے ہی ’فرینڈز‘ پر کلک کریں گے تو ان کے سامنے ایک نیا بار یا ٹیب کھل جائے گا، جہاں صرف اور صرف صارف کے دوستوں کا مواد دستیاب ہوگا۔
اسی فیچر میں ’فرینڈز رکیسٹس‘ میں بھی نظر آئیں گی جب کہ باقی فرینڈز کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس، ویڈیوز یا دیگر مواد بھی نظر آئے گا۔
مذکورہ فیچر کو سیٹنگ میں جاکر پن بھی کیا جاسکے گا، جس کے بعد ’فرینڈز‘ ٹیب صارف کو سب سے اوپر بھی نظر آنے لگے گا۔
مذکورہ فیچر کو پیش کردیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر اس تک پاکستانی صارفین کو رسائی نہیں دی گئی لیکن ترتیب وار اس پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو بھی رسائی دے دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور
?️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات
مئی
وسطی ایشیا کے معدنی وسائل پر امریکہ کی نظر، نایاب معدنیات کی دوڑ میں نئی جغرافیائی و معاشی کشمکش
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں:وسطی ایشیا کے نایاب معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانے میں امریکہ
جولائی
نیتن یاہو کا واشنگٹن کے دورے کا مقصد کیا ہے ؟
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کی مخالفت کرنے والی شخصیات میں سے
فروری
خالی ٹینکر کو نشانہ بنائے جانے کا صیہونیوں کا ڈھونگ؛اغراض و مقاصد
?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:ایک تجزیہ ہے کہ صہیونیوں نے خلیج فارس میں ایک مربوط
اگست
عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کرے گا:وزیر داخلہ
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئوفاقی وزیر داخلہ
اگست
یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو ملنے والی مالی امداد
?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی میگزین کے مطابق افریقی اور ایشیائی ممالک کو دی جانے
دسمبر
ٹیکساس فائرنگ کے واقعے میں پولیس کی غفلت
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: 18 سالہ بندوق بردار سے نمٹنے کے لیے کوئی مسلح
مئی
فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کے خلاف پراپیگنڈا مہم ناقابل قبول ہے۔ طاہر اشرفی
?️ 25 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور
مارچ