صیہونی حکام کی اپنے قیدیوں کی ہلاکت سے بچنے کی کوشش

صیہونی

🗓️

سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی قیدیوں کی ہلاکت کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی نصیرات میں کل کی کارروائی، جس میں ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور زخمی ہوئے، آخر کار چار صیہونی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ختم ہوئی۔ اس کارروائی کی تل آویو کو بھاری قیمت چکانا پڑی۔

مزید پڑھیں: صیہونی شہری اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

حماس کی تازہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی گزشتہ روز کی کارروائی میں مزید تین صیہونی قیدی ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ایک امریکی شہری ہے جس کی وجہ سے اب ایک بار پھر نیتن یاہو کی اتحادی کابینہ پر قیدیوں کے خاندانوں کی طرف سے اندرونی دباؤ اور بین الاقوامی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

صیہونی فوج کے ترجمان پیٹر لرنر نے حماس کی رپورٹ کے رد عمل میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ ہمارے فوجی آپریشن میں کوئی بھی قیدی ہلاک نہیں ہوا اور حماس کے نئے دعوے محض پروپیگنڈا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کی طرف سے اس طرح کی کارروائیاں صرف نفسیاتی جنگ کے مقصد سے کی جاتی ہیں اور اس کا مقصد ہمارے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ حماس کی کسی بھی بات کو شک کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: صیہونی قیدیوں کی رہائی میں نیتن یاہو کی ناکامی

اگرچہ اس صیہونی اہلکار نے حماس کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، لیکن خود صیہونی حکومت کے انٹیلی جنس حکام کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ میں آپریشن اور بمباری کے دوران متعدد صیہونی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی

🗓️ 27 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ

کورونا وائرس سے مقابلے میں جو بائیڈن مکمل طور پر ناکام ہوگئے

🗓️ 22 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس کے خلاف اپنے

جانسن کی قانون توڑنے کی نئی تصویر منظر عام پر

🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے قرنطینہ کے دوران آج ایک پارٹی میں جانسن

شام میں امریکی و مغربی مفادات کا حامل چیک جمہوریہ کا سفارتخانہ دوبارہ بحال

🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے مفادات کا نگہبان

شیکھر سمن کا  شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ اظہار ہمدردی

🗓️ 10 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن نےشاہ رخ خان اور گوری

بائیڈن کا سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ ملتوی: امریکی میڈیا

🗓️ 4 جون 2022سچ خبریں:  جب کہ بعض صیہونی ذرائع ابلاغ نے جو بائیڈن کے

فیس بک کا نام تبدیل کرنے سےکینڈین کمپنی کو بے حد فائدہ

🗓️ 30 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں)فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی جانب سے فیس

فلسطینیوں کی قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے مرحلے کی تیاری؛خاص انداز

🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے خان یونس اور شمالی غزہ میں صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے