?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور انتظامی سیکرٹریز نے ایگزیکٹو مجسٹریسی نظام کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت مجسٹریٹس کو سمری کے اختیارات دیے گئے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے منافع خوری میں ملوث افراد کو ایک سے تین سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں انتظامی سیکرٹریز کے ساتھ پہلی میٹنگ کر رہے تھے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول بیوروکریسی کو قیمتوں کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے مجسٹریسی نظام کو بحال کرنے کے لیے کریمنل پروسیجر کوڈ (سی آر پی سی) میں ترمیم کے لیے قابل عمل طریقہ کار تجویز کرنا چاہیے۔
انتظامی سیکریٹریز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ روزمرہ استعمال کی اشیا کو زائد قیمتوں پر فروخت کرنے سے متعلق مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں اور منافع خوری میں ملوث افراد کی جانب سے حکومتی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور میں تعینات 50 پرائس کنٹرول انسپکٹرز میں سے کوئی ایک بھی تربیت یافتہ پرائس کنٹرول انسپکٹرز نہیں ہے، ان افسران سے صرف 3 نے پرائس کنٹرول ایکٹ 2006 پڑھا ہوا ہوا تھا، ایکٹ میں بار بار جرم پر ایک سے تین سال قید کی سزا دینے کا سمری پاور بھی شامل ہے جب کہ پہلی مرتبہ جرم کے ارتکاب پر جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔
میٹنگ کو بتایا گیا کہ انسپکٹرز صرف جرمانے عائد کر رہے ہیں یا کچھ کیسز میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) کا اندراج کر رہے ہیں جو کہ غیر موثر ہیں جب کہ جرمانے کے بعد بھی مجرم اوور چارج کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے چیف سیکریٹری عبداللہ خان سنبل سے کہا کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دیں اور اس حوالے سے سیکریٹری آبپاشی رائے منظور ناصر سے تبادلہ خیال کریں جنہوں نے اوور چارجنگ کا مسئلہ اٹھایا تھا۔
پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پروفٹرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977 کے تحت مجسٹریسی نظام کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے 2001 میں ختم کر دیا تھا۔
اجلاس میں محکموں میں وسائل کے ضیاع پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے محکموں کے معاملات کا جائزہ لیں تاکہ وسائل کو بچانے کے طریقے تلاش کیے جاسکیں۔
انہوں نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ انتظامی سیکرٹریوں کو مختصر مدت کے اہداف دیں، اہداف کی تکمیل کی نگرانی کریں اور مسائل کو حل کریں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے سیکرٹریز سے کہا کہ وہ نتائج کے حصول کے لیے ترقیاتی فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنائیں۔
اس موقع پر انہوں نے ترقی کی اسکیموں کی جلد تکمیل اور اہداف کے حصول کے لیے ہدایات جاری کیں۔
وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی معاملے سے متعلق سمری یا فائل پر 2 روز میں فیصلہ کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامی سیکرٹریز اوپن ڈور پالیسی پر عمل کریں تاکہ لوگ اپنے مسائل کے لیے ان سے ملاقات کر سکیں، تاہم انہوں نے بیوروکریسی کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ سیکریٹریز کے دفاتر روزانہ کی بنیاد پر صبح 9 بج کر 30 منٹ سے دن 11 بجے تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے، وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ سیکریٹریز عوام کے لیے مقررہ وقت کے دوران اپنی میٹنگوں کا شیڈول نہ بنائیں۔
پرویز الٰہی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مسائل ان کے شہروں میں حل کیےجائیں تاکہ انہیں صوبائی دارالحکومت تک نہ آنا پڑے، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پہلے سے زیادہ کام ہونا چاہیے۔
چیف سیکریٹری عبداللہ سنبل نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو یقین دلایا کہ سیکریٹریز اور اداروں کے سربراہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھر پور کوشش کریں گے اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ملتان اور بہاولپور سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے انتظامی سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جب کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور انڈسٹریز کے سیکریٹریز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی، ایس ایم بی آر زاہد اختر زمان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اسد اللہ خان، وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکریٹری جی ایم سکندر اور 42 محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
ٹیرف پالیسیاں امریکہ کے مفاد میں نہیں؛اوباما کا انتباہ
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے موجودہ صدر ڈونلڈ
اپریل
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ بیرسٹر گوہر
?️ 21 اپریل 2026راولپنڈی (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا
اپریل
جارح سعودی اتحاد کی یمن کے صوبہ صنعا پر شدید بمباری
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے
فروری
پاکستان: کورونا کیسز میں معمولی اضافہ، 1600 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا میں معمولی اضافے کے ساتھ
جولائی
صیہونیوں کی مراکش میں ہتھیاروں کی فیکٹری لگانے کی کوشش
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت
جون
اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈکیتی کی سب سے بڑی کارروائی
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بے
دسمبر
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی اجتماعی تدفین، ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی
?️ 17 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری
مئی
پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان کا دورہ ایران؛ علاقائی ترقیات مشاورت پر مرکوز ہیں
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: افغانستان کے لیے پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی "محمد
ستمبر