?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایک بار پھر نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر 2019 میں ووہان انسٹیوٹ آف وائرلوجی کے متعدد محققین بیمار ہوکر ہسپتال میں داخل ہوئے اور ان میں بیماری کی علامات کورونا وائرس جیسی تھیں جس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ کورونا وائرس چین سے پی پھیلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ سروس نے اپنی رپورٹ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کے ووہان لیبارٹری سے پھیلنے کا دعویٰ کردیا، وال سٹریٹ جرنل نے خفیہ سروس کی ایک رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ نومبر 2019 ء میں ووہان لیبارٹری کے 3سائنس دانوں نے وائرس اور موسمی نزلہ زکام کی شکایت کے نتیجے میں اسپتال سے رجوع کیا تھا۔
ایک امریکی عہدے دار نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر اخبار کو بتایا کہ یہ رپورٹ با وثوق خفیہ معلومات پر مبنی ہے۔
یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور میں بار ہا کورونا وائرس کی وبا کے جواز میں بیجنگ انتظامیہ کو موردِ الزام ٹہرایا تھا، اخبار نے ووہان انسٹیٹیوٹ آف ویرولوجی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا اس کے ذرائع کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
ادھر سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے رواں برس جنوری میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ووہان انسٹیٹیوٹ کے محققین 2019 ء کے موسم خزاں میں بیمار ہوئے، تاہم ان کے اسپتال میں داخلے کا ذکر نہیں کیا گیا۔
چین کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کو بتایا گیا تھا کہ کورونا جیسی علامات والا پہلا مریض ووہان میں 8 دسمبر 2019 ء کو سامنے آیا تھا۔
دوسری جانب ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرلوجی سے منسلک ووہان نیشنل بائیوسیفٹی لیب کے ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں اس رپورٹ کی سخت الفاظ میں تردید کی۔
یوان زیمنگ نے کہاکہ یہ مکمل جھوٹ ہے اور بے بنیاد دعوے ہیں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
بنگلہ دیش سے بعض دیرینہ معاملات پر بات چیت ہوئی
?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بنگلہ دیش کی جانب سے
اپریل
مسجد اقصی کی لگاتار تیسرے دن بے حرمتی
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے آج صبح اعلان کیا کہ
مارچ
انگلینڈ کا 24 بلین ڈالر کا جوہری پاور پلانٹ تیار
?️ 21 جولائی 2022برطانوی حکومت نے بدھ کے روز مشرقی انگلینڈ کے سفوک میں 20
جولائی
عوام ریلیف سے محروم، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10،10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا
?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں
مارچ
مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
مئی
کیا صہیونیوں کے لیے فلسطین سے فرار ہونے کا وقت آگیا ہے؟
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:معروف عرب قلمکار عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت کی تباہی کے
فروری
15 سالہ فلسطینی لڑکی کی شہادت طلبانہ کارروائی؛1 صیہونی زخمی
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے بتایا کہ یروشلم میں 15 سالہ فلسطینی
دسمبر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کا کوئی امکان نہیں، وزیردفاع
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
جولائی