?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست اسرائیل کو اسلحہ دینے کا اعلان کردیا ہے اور اس سلسلے میں امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے 735 ملین ڈالر کا مخصوص اسلحہ اسرائیل کو فروخت کی منظوری دی ہے جبکہ اس امنظوری کے خلاف ڈیموکریٹ پارٹی میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔
امریکی میڈیا کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس کو اسلحہ ڈیل کے بارے میں رواں ماہ ہی مطلع کیا گیا تھا تاہم اس بعض کانگریس ممبران اسلحہ ڈیل پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کو اطلاع ملنے کے 20 دن کے اندر اعتراض داخل کرنا ہوتا ہے جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی بھی اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر منقسم ہے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ فروخت کی منظوری جاری تنازع سے پہلے دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے غزہ پر بمباری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں، اس کے علاوہ سیکڑوں گھر و عمارتیں بھی تباہ کردی گئی ہیں اور اب تک 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانویوں کی اکثریت نےجانسن کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک سروے کے مطابق، برطانوی
دسمبر
پنجاب حکومت گری تو سب کو نقصان ہوگا
?️ 29 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب
اگست
اسرائیل کے مظالم نے انسانی جانوں اور عالمی ضمیر کے قبرستان بنا دیئے: اسحاق ڈار
?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
نومبر
سابق صیہونی وزیر جنگ بھی نیتن یاہو کے خلاف؛اہم بیان
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اس حکومت کے
جولائی
اسرائیل اور امریکہ کے مہنگے دفاعی نظام بے نقاب
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر یمنی مسلح فوج
مئی
ترک شہری کی فلسطین میں ہلاکت ؛ ترکی کے صدر کا ردعمل
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے فلسطین میں ایک
ستمبر
امریکی محکمہ خارجہ کا دایرہ کم ہون کا امکان
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: پولیٹیکو ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر
مارچ
شی جن پنگ: اسرائیل کو چاہیے کہ جلد از جلد جنگ بندی کرے تاکہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: چینی صدر شی جِن پِنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن
جون