?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) 7 ستمبر پاکستان کے دفاع کا وہ یادگار تاریخی دن ہے جب پاکستان پر حملہ آور بھارت کے 31 جنگی طیارے تباہ ہوئے اور تباہ ہونے والے جہازوں کی کل تعداد 53 تک پہنچ گئی۔
یہی وہ دن تھا جب بھارت نے پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی، تاہم بھارتی ترجمان کو اعتراف کرنا پڑا کہ بھارتی افواج کا لاہور، سلیمانکی، فیروزپور پر حملہ ناکام رہا ہے، ترجمان نے کہا بھارت کو ہر محاذ پر بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
اس دن صدر ایوب خان نے پاک فضائیہ کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا صرف استصواب رائے ہی کشمیر میں امن لا سکتا ہے۔
ترجمان کشمیر انقلابی کونسل نے بھارت کو خبردار کیا کہ کشمیری بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، پاک فوج کے کمانڈر انچیف جنرل موسیٰ نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے افسران اور سپاہیوں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا۔
گورنر پنجاب ملک امیر محمد خان نے کہا کہ فتح ہمارا مقدر ہے، عبدالمنعم خان گورنر مشرقی پاکستان نے بھارت کو دھمکی دی ’’مشرقی پاکستان میں جارحیت پر بھارت کو بدترین نتائج بھگتنا ہوں گے۔‘‘
پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل اے آر خان نے بحری افواج کے نام پیغام میں کہا کہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں، پاکستان نیول شپس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہ جہاں اور ٹیپو سلطان کو 7 ستمبر شام 6 بجے پوزیشن سنبھالنے کا حکم دیا گیا۔
میجر جنرل اختر حسین کو کشمیر میں جوڑیاں سیکٹر میں شاندار بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ہلال جرأت سے نوازا گیا، صدر ایوب خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یوتھانٹ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے کئے وعدے پورے کئے جائیں، پاکستان نے سکھ برادری کو یقین دہانی کرائی کہ مقدس مقامات کی حرمت ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکی فوج عراق سے نکلنے والی نہیں ؟
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے ایک امریکی اخبار کے ساتھ اپنی
جنوری
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں اضافہ ہوگا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید
دسمبر
انسٹاگرام نے ازخود صارفین کی اے آئی تصاویر بنانا شروع کردیں
?️ 10 جنوری 2025 سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے باقی پلیٹ فارم
جنوری
گیلنٹ کی برطرفی کی وجوہات
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم
نومبر
حزب اللہ اور ایران سے امریکہ کی بھی حالت خراب
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے سی بی ایس
اکتوبر
غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی تفصیلات
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: سی این این ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے بی بی سی
اکتوبر
رانا ثناءاللہ نے مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے سامنے 2 شرائط رکھ دیں
?️ 30 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر رانا ثناءاللہ نے مذاکرات کیلئے تحریک انصاف
دسمبر
غزہ جنگ کے مخالفین کو کیوں دبایا جا ریا ہے ؟
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Haaretz نے ایک نوٹ شائع کیا جس میں غزہ
نومبر