?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی ملک بھر میں دہشت گردوں پر فضائی نگرانی رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد امریکا افغانستان میں نگرانی کے لیئے ہماسیہ ممالک کے فوجی اڈے استعمال کرے گا اور اگر فوجی اڈے نے ملے تو فضائی نگرانی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے انخلا کے بعد افغان سرزمین پر نظر رکھنے کے لیے امریکا نے ہمسایہ ممالک کے فوجی اڈوں کے استعمال کا منصوبہ تیار کر لیا۔
سربراہ امریکی سنٹرل کمانڈ جنرل فرینک میکنزی کے مطابق امریکا انخلا کے بعد افغانستان میں دہشتگردوں پر نظر رکھے گا افغانستان کے ہمسایہ ملکوں سے فوجی اڈوں کیلئے بات چیت جاری ہے ہمسایہ ملکوں سے فوجی اڈے نہ ملے تو فضائی نگرانی کی جائےگی۔
فرینک میکنزی نے کہا کہ انخلا کے بعد افغانستان میں دہشت گردوں کی خصوصی طیاروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، طیارے مشرقی وسطیٰ کے فوجی اڈوں سے اڑان بھریں گے، افغانستان کی فضا میں 4 سے 6 گھنٹوں تک دہشت گرد ٹھکانوں کی نگرانی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی اڈے لینے یا فضائی نگرانی کیلئے ابھی تک کسی سے معاہدہ نہیں ہوا تاہم مجھے یقین ہے کہ امریکا کو اس کی اجازت مل جائےگی، سربراہ امریکی سنٹرل کمانڈ جنرل میکنزی افغانستان سے انخلا کا پلان پیش کریں گے۔


مشہور خبریں۔
شام کے صدارتی انتخابات میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت، امریکا کی امیدوں کو نقش بر آب کردیا
?️ 27 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) شام میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شامی عوام
مئی
غزہ کے شمال میں صہیونیوں کا نیا جرم
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں اسپتال اور صحت کے
اکتوبر
بارشی پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز
?️ 17 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بارشی
جولائی
سید حسن نصراللہ کی وارننگ کا صیہونیوں پر اثر
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:سید حسن نصر اللہ کے الفاظ میں قابضین کے لیے ایک
جون
عامر لیاقت کا فواد چوہدری کو اہم پیغام
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے
اکتوبر
دو چینی شہریوں کو ایران میں قید کی سزا
?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:ایران میں ایک چینی شہری جس نے ایرانی لڑکیوں کی نجی
ستمبر
روس کے خلاف مقدمہ چلانے کی مخالفانہ تجویز پر ماسکو کا شدید ردعمل
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے نمائندوں میں سے ایک نے یورپی
ستمبر
امریکہ کی ایک اور کمزوری سامنے آئی
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی سیاست دان ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے
ستمبر