?️
سچ خبریں:بائیڈن حکومت نے اقتصادی بحران اور چین کے ساتھ مسابقت کی وجہ سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد پر عائد پابندی منسوخ کر دی۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ چین کے ساتھ اقتصادی بحران اور تجارتی مسابقت کے درمیان بائیڈن انتظامیہ نے اسلحے کی فروخت تیز کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمدات پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ایک نئی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بیرونی ممالک کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے پروگرام کو آسان بنانے کے طریقے تلاش کیے جاسکیں نیز بائیڈن انتظامیہ نے اپنے یورپی اتحادیوں سے وعدہ کیا ہے جنہوں نے یوکرین کی فوج کو سازوسامان بھیجا ہے کہ وہ ان کے ذخائر کو بھر دیں گے۔
تاہم امریکی فوجی صنعتی کمپلیکس اس وقت جمود کا شکار ہے، اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی معیشت کو مہنگائی اور غیر معمولی کساد بازاری کا سامنا ہے جس نے وائٹ ہاؤس کو دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کو غیر ملکی ہتھیاروں کی فروخت میں اضافہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی ممالک اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے وعدے کے علاوہ، اس کے باوجود کہ سعودی عرب کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی ریاست جیسا برتاؤ کرنے کے اپنی انتخابی مہم کے وعدے کے باوجود بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو امریکی جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہٹا دی۔


مشہور خبریں۔
پشاور کے دہشت گردانہ حملے پر حزب اللہ کا رد عمل
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے پاکستانی شہر
مارچ
جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر
?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری
ستمبر
پوپ کو تبدیل کرنے کے اختیارات کس کے پاس ہوتے ہیں؟
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں: ویٹی کن نے پیر کو اعلان کیا کہ کیتھولک
اپریل
غزہ کے بارے میں ہمارا پیغام ٹرمپ پر اثرانداز ہوا:ترک صدر
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا کہ غزہ
دسمبر
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن ( پی
اپریل
دہشتگردی کیخلاف جنگ کو فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائیگا۔ سول و عسکری قیادت
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم
مئی
صیہونیوں نے غزہ میں مسجدوں کو بھی نہیں بخشا
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت نے اپنی
مئی
پوتن نے روس کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کی مغرب کی کوششوں کے بارے میں خبردار کیا
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: روسی صدر نے اعلان کیا کہ غیر ملکی انٹیلی جنس
نومبر