?️
لندن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت سے جاری ہے وہیں برطانیہ نے تعصب کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا تھا جس کے تحت پاکستان سے آنے والوں کا کورونا ٹیسٹ منفی ہونا چاہیے تھا اور صرف وہی لوگ پاکستان سے برطانیہ سفر کرسکتے تھے جو برطانوی یا آئرش شہریت کے حامل ہوں لیکن اب ایک بار پھر برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کو 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
برطانوی حکومت کے مطابق دہشتگردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مسائل سے دوچار ملک خطرہ ہیں، منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی معاونت جیسے مسائل سے دوچار ممالک کو فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔
برطانوی حکومت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ناجائز رقوم کا تبادلہ جاری ہے، برطانیہ میں منی لانڈرنگ اینڈٹیررسٹ فنانسنگ ریگولیشن 2021مارچ میں نافذ ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا اور پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اور بنگلادیش کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
برطانوی حکام کے مطابق 9 اپریل سے برطانیہ میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو دس روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، اطلاق ان مسافروں پر بھی ہوگا جو ٹرانزٹ فلائٹ پر ان ممالک جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
تھائی لینڈ میں حوکمت کے خلاف شدید مظاہرے، درجنوں شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے
?️ 21 مارچ 2021تھائی لینڈ (سچ خبریں) تھائی لینڈ میں شاہی محل کے قریب حکومت
مارچ
شامی فوج پر داعش کا حملہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں
اگست
غزہ میں جنگ بندی کے مخالفین انسانی جرائم کے براہ راست ذمہ دار
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان کرتولموش نے کہا کہ غزہ میں
دسمبر
ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے امریکہ کا سعودی عرب سے رابطہ
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے اس خوف سے کہ یوکرائن کا بحران تیل
فروری
بیٹری پر چلنے والا وزیر اعظم
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان
جولائی
بندر حدیدہ میں طبی آلات کے گودام کو نشانہ بنانا
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: یمن میں المیادین نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی اتحاد
مارچ
اومی کرون کا خدشہ، مسافروں کے ٹیسٹ کا فیصلہ
?️ 2 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون
دسمبر
ہند اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی سے ہوائی راستوے تبدیل
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: سیاسی اور فوجی تنازعات میں شدت، خاص طور پر کشمیر
مئی