?️
سچ خبریں:پانچ سال بعد اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات کی بحالی معاہدہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ،صیہونی حکام کا کوئی سرکاری دورہ نہیں ہوا اور عوامی سطح پر معاہدہ کے خلاف مطالبات بڑھ گئے ہیں۔
صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال گزر جانے کے باوجود اسرائیل اور مراکش کے درمیان عادی سازی معاہدہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور ابھی تک دونوں ممالک کے درمیان سفارتکاری یا سرکاری دوروں کا تبادلہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:مراکش میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا
صیہونی نیوز چینل 14 نے صیہونی حکومت کی رپورٹ کو حوالے سے بتایا کہ پانچ سال کے بعد اسرائیل اور مراکش کے تعلقات میں جو پیشرفت ہوئی تھی، اب اس میں کمی آ گئی ہے۔
حالیہ برسوں میں اسرائیلی سیاستدانوں نے مراکش کا کوئی سرکاری دورہ نہیں کیا ہے، اور اگرچہ تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ابھی تک برقرار ہے، تاہم دونوں طرف کے تعلقات توقعات کے مطابق نہیں ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ہفتے، اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدہ کو پانچ سال پورے ہو چکے ہیں، اس معاہدہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو بحال کرنا تھا، جو ابراہم معاہدوں کے تحت امریکہ کی مداخلت سے عمل میں آیا تھا۔
پہلے تین سالوں میں اسرائیلی حکام نے کئی بار مراکش کا دورہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے کیے گئے، جن میں دفاعی، اقتصادی، صحت، زراعت، نقل و حمل، اعلی تعلیم، پارلیمانی اور سیاسی شعبے شامل تھے۔
تاہم، 2025 میں اسرائیلی حکام نے مراکش کا کوئی سرکاری دورہ نہیں کیا اور مرکش نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کو موجودہ رابطہ دفتر سے بڑھا کر سفارت خانہ بنانے سے انکار کیا ہے۔
اس کے باوجود، مراکش اور اسرائیل کے درمیان دفاعی تعاون جاری ہے، اور اس سال اسرائیلی کمپنیوں سے توپ خانے اور ڈرونز خریدنے کے معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:مراکش میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل سے تعلقات کی معمول سازی کے خلاف عوامی مظاہرے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، پانچویں سالگرہ کے موقع پر مراکش کے عوام اور مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے معاہدہ عادی سازی کو ختم کرنے اور اسرائیل کے رابطہ دفتر کو بند کرنے کے مطالبات بڑھ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
واحد پچھتاوا یہ ہے کہ اپنے دور اقتدار میں جنرل باجوہ پر اعتماد کیا، عمران خان
?️ 30 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا
مئی
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: انڈونیشین میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں
دسمبر
اہم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی میں اضافے کی ایڈوائزری جاری
?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری اداروں اور اعلیٰ دفاتر کو نشانہ بنانے
مئی
شامی فوج پر داعش کا حملہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں
اگست
امریکہ کی یمنیوں کے بجائے سعودی جارحوں کی حمایت
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے یمن پر جارحیت کے سلسلہ میں سعودی
دسمبر
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں سے تعاون طلب
?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دوبارہ سر
جنوری
ایک ساتھ سب پابندیاں اٹھانا ہوں گی؛ایٹمی مذاکرات کے سلسلہ میں ایران کا مؤقف
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ویانا میں ہونے والے ایٹمی مذکرات کے سلسلہ میں ایرانی مذاکراتی
دسمبر
کیا صہیونی واقعی پسپائی اختیار کر رہے ہیں؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ غزہ کے خلاف جنگ کے تیسرے
جنوری