کینیڈا میں مسلم خاندان کے قتل کا معاملہ، ہزاروں افراد نے اس دہشت گردی کے خلاف مارچ کیا

کینیڈا میں مسلم خاندان کے قتل کا معاملہ، ہزاروں افراد نے اس دہشت گردی کے خلاف مارچ کیا

?️

کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک انتہاپسند دہشت گرد کی جانب سے مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے خلاف ہزاروں افراد نے مارچ کیا جس میں اس دشہت گردی کی شدید مذمت کی گئی جبکہ مسلم خاندان سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ہزاروں افراد نے جاں بحق ہونے والے مسلمان خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا جنہیں ایک شخص نے ٹرک تلے کچل دیا تھا۔

اونٹاریو اور اس کے جنوب مغربی شہر لندن میں لوگوں نے 7 کلومیٹر مارچ کیا جو جائے واقعہ سے متاثرہ خاندان کے گھر کے پاس مسجد تک تھا، اسی جگہ کے قریب ہی حملہ آور نیتھانیئل ویلٹمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مذکورہ واقعے کے خلاف ہونے والے مارچ میں لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ’یہاں نفرت کی کوئی جگہ نہیں، نفرت کے مقابلے میں محبت جیسے جملے درج تھے، اسی طرح کے مارچ کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے اونٹاریو کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کیے گئے۔

متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک لمحے کی خاموشی کے بعد مختلف مذاہب کے نمائندوں نے نفرت انگیزی کی مذمت کی اور لندن میں 30 ہزار افراد پر مشتمل مسلم کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی۔

مارچ میں شامل کالج کے 19 سالہ طالبعلم عبد اللہ نے کہا کہ مارچ میں تعداد ہی نہیں بلکہ لندن میں ہر ایک کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شخص نے شرکت کی، اس حملے کے بعد کینیڈا میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔

اونٹاریو کے شہر لندن کے میئر ایڈ ہولڈر کے مطابق چاروں مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں سے تھا، ان پانچ میں سے 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

حملے کے فوراً بعد ہی گرفتار کیے گئے 20 سالہ ملزم پر پہلے درجے کے قتل اور قتل کی کوشش کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ مسلم برادری کے متعدد رہنماؤں نے عدالتوں سے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ یہ قتل کوئی حادثہ نہیں تھا، یہ ایک دہشت گردی کا حملہ تھا، جو ہماری برادریوں میں سے ایک کے دل میں نفرت کا نتیجہ تھا۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاندان کے افراد ایک ساتھ فٹ پاتھ پر چل رہے تھے اور اسی دوران وہ سڑک پار کرنے کا سوچ ہی رہے تھے کہ ایک کالے پک اپ ٹرک نے انہیں کچل دیا۔

مشہور خبریں۔

ایمرجنسی کو فوری طور پر ختم کیا جائے؛یورپی یونین کا میانمار کے فوجی حکام سے مطالبہ

?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:یوپی یونین نے میانمار میں جاری ایمرجنسی میں توسیع کے اعلان

یوسف رضا گیلانی کے استعفے پر شاہ محمود قریشی کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا

اسپین کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ / "غزہ فلسطینیوں کا ہے”

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "غزہ فلسطینیوں کا

غزہ جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کا خاتمہ کیوں ہے؟

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: اگر قابض مستقل جنگ بندی پر راضی ہو جاتے ہیں

آبادی میں اضافہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے: صدر مملکت

?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تشویش کا اظہار کرتے

آئی ایم ایف سے موسمیاتی فنڈنگ پر مذاکرات، کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز

?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال 2025/26ء کیلئے بجٹ میں کاربن

لاہور نے آلودگی میں دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 2 نومبر 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دنیا کا سب

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والا بیڑا خطرناک علاقے میں داخل

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والے بیڑے نے واضح کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے