فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے عالمی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں وضاحت طلب کرلی

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے عالمی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں وضاحت طلب کرلی

🗓️

پیریس (سچ خبریں) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے کہا ہے کہ وہ این ایس او گروپ کی طرف سے تیار کردہ پیگاسوس سسٹم کے ذریعے عالمی شخصیات کی جاسوسی کی وضاحت طلب کی ہے۔

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کو ٹیلیفون کیا جس میں انہیں کہا کہ فرانس کو جاسوسی پروگرام اور اسرائیل کی خفیہ سراغ رسانی کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جاسوسی پروگرام پر کافی دیر تبادلہ خیال ہوا۔

ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو اس وقت ٹیلی فون کیا جب فرانس کی ایک غیر سکاری تنظیم فروبیڈن اسٹوریز کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پیگاسوس کے ذریعے جن عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی گئی اور ان کا ڈیٹا چوری کیا گیا ان میں فرانسیسی صدر عمانوئل میکروں بھی ہوسکتے ہیں۔

فرانسیسی اخبارلی مونڈے کے مطابق  مغرب کے مفادات کے لیے فرانسیسی صدر کی جاسوسی کا امکان موجود ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت عالمی سطح پر اسرائیل کا ایک جدید ترین جاسوسی پروگرام پیگاسوس زیر بحث ہے جس کی مدد سے مبینہ طور پر ہزاروں مشاہیر، سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائل حاصل کرکے ان معلومات چوری کی گئیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا قومی قرضہ 30 ٹریلین ڈالر سے زیادہ

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ کورونا وبا کے

وفاقی وزیر داخلہ کی کرم ایجنسی کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش

🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم کے دونوں گروپوں

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

🗓️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان بھر میں گذشتہ رز سے صارفین کو انٹرنیٹ

کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، آصف زرداری

🗓️ 25 اکتوبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری

نیتن یاہو کی پریس کانفرنس کی عکاسی

🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سیف اللہ نیازی کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا

🗓️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے

سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمنی ایندھن کے جہاز کو قبضے میں لے لیا

🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:   یمنی آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام المتوکل نے کہا

امریکی اور اسرائیلی معاشرے ایک دوسرے سے دور ہو چکے ہیں:نوم چامسکی

🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:مشہور امریکی فلسفی اور ماہر لسانیات نے اپنے ایک انٹرویو میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے