اسرائیل کے سابق ریٹائرڈ جنرل نے غزہ میں اسرائیلی ناکامی کے بارے میں اہم اعتراف کرلیا

اسرائیل کے سابق ریٹائرڈ جنرل نے غزہ میں اسرائیلی ناکامی کے بارے میں اہم اعتراف کرلیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل کے ایک سابق ریٹائرڈ جنرل نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی اور شدید بمباری کے باوجود ناکامی کے بارے میں اہم اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنی پوری طاقت استعمال کرتے ہوئے بمباری کی لیکن اس کے باوجود وہ حماس کے میزائل روکنے میں بری طرح سے ناکام رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے ایک سابق ریٹائرڈ جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرکے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے مگر اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں‌ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے میزائل روکنے میں ناکام رہا ہے۔

سابق اسرائیلی جنرل یتزحاق بریک نے فوجی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظریہ ناکام رہا ہے کہ صرف فضائی طاقت سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

بریک نے خبر دار کیا کہ اسرائیل کو ایک ایسے حالات کا سامنا ہے جو کسی المیے کی شکل اختیار کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنرل بریک نے سنہ 1973ء کی مصر اور شام کی اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران خفیہ کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم 11 روز کی تباہ کن بمباری کے باوجود میزائل حملے روکنے ناکام رہے ہیں  تو ہم کئی محاذوں پر جنگ کو کیسے جیت سکتے ہیں۔

جنرل یتزحاک بریک نے کہا کہ اسرائیل کو ناقابل تصور تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے دو ہفتے غزہ کی پٹی پر بمباری کی مگر وہ حماس کو میزائل حملوں سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ڈونیٹسک میں یوکرین کا بھاری جانی نقصان

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کے جوابی حملوں کے بعد روسی فوج نے اعلان

ہم نے شام میں پاسداران انقلاب سے وابستہ گروپوں کو نشانہ بنایا: بائیڈن

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:شامریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کے ارکان کانگریس کو شام

فوج کے ساتھ اچھے تعلقات سے ملک ترقی کرے گا: شیخ رشید

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ

غیر ملکی کارکن سعودی عرب سے فرار

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں: نئی خلیج کے مطابق سعودی نجی اور سرکاری شعبوں میں

آذربائیجان میں گیس، بجلی، پانی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی ٹیرف کونسل نے 2 جنوری کو اعلان

گارڈین: ٹرمپ کی تجارتی جنگ برازیل اور چین کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: دی گارڈین اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے:

ہم صیہونی فوجیوں کی لاشیں پہاڑوں پر ڈال دیں گے: سرایا القدس

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:   صہیونی فوج کی جانب سے جنین کیمپ پر حملہ کرنے

40,000 فلسطینی جنگجو اب بھی غزہ کی پٹی میں موجود ہیں

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے