?️
سچ خبریں:یمن کے عوام نے ایک بار پھر ہفتہ وار ملین مارچ کے ذریعے فلسطین اور غزہ سے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ و اسرائیل کو واضح پیغام دیا، مسلح افواج نے صہیونی اہداف پر میزائل حملے کیے، جبکہ عوام نے دشمنوں کے بائیکاٹ پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمنیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام
یمنی عوام نے ایک بار پھر ہفتہ وار ملین مارچ کے ذریعے غزہ اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے اعلان کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے باوجود وہ اپنی ایمانی اور انقلابی پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یمن کے مختلف شہروں خصوصاً صنعا میں نکالی گئی ان مظاہروں کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور دیگر طاغوتی قوتوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور کہا کہ ہم دشمنانِ خدا سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں اور ان کی مصنوعات کے اقتصادی بائیکاٹ کا عمل جاری رکھیں گے۔
یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ انہوں نے آج دو مختلف حملوں میں صہیونی ریاست کے اہم اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، ان میں سے ایک حملہ امریکی طیارہ بردار جہاز ٹرومین اور اس کے جنگی طیاروں پر کیا گیا۔
ریلی کے اختتام پر جاری کردہ بیانیے میں کہا گیا کہ یہ لاکھوں افراد کی شرکت خود ایک زوردار تھپڑ ہے امریکہ اور اسرائیل کے منہ پر، ہم اپنی قرآنی اور ایمانی پوزیشن سے دستبردار نہیں ہوں گے، نہ منافقت اختیار کریں گے اور نہ ہی ذلت کی راہ اپنائیں گے۔
یہ مظاہرے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر صہیونی حملوں کے آغاز سے اب تک ہر ہفتے بغیر کسی وقفے کے منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ نہ صرف یمنی عوام کے غزہ سے تعلق کا اظہار ہیں بلکہ خطے میں مزاحمتی کیمپ کی عوامی بنیاد کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کن ممالک میں آج شعبان کی آخری تاریخ ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرب ممالک کی بڑی تعداد نے آج شعبان کا مہینہ مکمل
مارچ
فلسطین کی حمایت میں گوگل کے یہودی ملازم کا استعفیٰ
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: گوگل کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ایک امریکی اور یہودی ملازم
ستمبر
واشنگٹن عراقی کردستان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح فوج کی کمیٹی نے عراق کے
جون
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بُلند سطح پر
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر
دسمبر
حماس کو غزہ پر کنٹرول کا کبھی لالچ نہیں رہا
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں 470 دن تک جاری رہنے والی
فروری
قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کے لیے زیلنسکی کا سعودی عرب کا دورہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ وہ امن فارمولے کے بارے
فروری
ہمارے میزائل اگر اسرائیل پر لگے نہیں تو کہاں گئے؟؛یمنیوں کا سوال
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سیاسی دفتر کے رکن
نومبر
ہم ایک مضبوط معاہدے کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گے:ایران
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں تاہم
جولائی