صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک ہی فلسطینی خاندان کے چھ افراد شہید

صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک ہی فلسطینی خاندان کے چھ افراد شہید

🗓️

سچ خبریں: صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں پر اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے تازہ ترین جرم میں غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ میں ایک رہائشی گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے خلاف صیہونی حملوں میں تیزی

اسی طرح گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے النصیرات کیمپ میں واقع اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے زیر انتظام ایک اسکول میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 32 افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس کے شمال میں واقع المطاحن علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہر حرکت کرنے والے شخص پر فائرنگ کی۔

خان یونس کے مشرقی صوبے کے سرحدی علاقے بھی اسرائیلی فوج کی بھاری توپ خانے کی فائرنگ کے تحت ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ کی رہائشی علاقوں پر صیہونیوں کے میزائل حملے

درایں اثنا جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے مغربی علاقے کو بھی اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

شمالی غزہ کی پٹی میں بھی، اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے جبالیا کیمپ کے مشرقی علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ کی۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل

🗓️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان

برطانیہ کا نئے ایٹمی ری ایکٹر بنانے کا اعلان

🗓️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک میں کم از کم 16 نئے

امریکہ یورپ کو توانائی کے بحران سے نہیں بچا سکتا: فنانشل ٹائمز

🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکہ تیل

خیبرپختونخوا: لوئر کُرم میں امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ

🗓️ 16 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی

ہتھیار دیں گے لیکن کسی کو مارنا نہیں؛امریکی منطق

🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ

عمران ریاض کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت

🗓️ 9 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کیخلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عمران ریاض کے

افغانستان میں موجود 3000 سے زائد برطانوی افغان ملک کا سفر نہیں کر سکے

🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ 3000 سے زائد افغان شہری

یوکرائن جنگ نے مغرب کی اصلیت ظاہر کردی :شامی صدر

🗓️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:شامی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یوکرائن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے