?️
ماسکو (سچ خبریں) افغان حکومت اور طالبان کے مابین ماسکو میں ہونے والے امن مذاکرات کا ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں پاکستان، چین، روس اور امریکا نے افغانستان میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک فریقین کی جانب سے جنگ بندی نہ کی جائے مذاکرات کرنا مشکل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ماسکو کے مذاکرات کا مقصد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات میں جان ڈالنا ہے، دوحہ میں تعطل کا شکار مذاکرات کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ افغان حکومت نے الزام عائد کیا کہ طالبان نے تشدد کو روکنے کے لیے عدم سنجیدگی پر مبنی رویہ اختیار کیا۔
جمعرات کی بات چیت کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس موڑ پر ہمارے چاروں ممالک نے فریقین سے بات چیت کرنے اور ایک امن معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو افغانستان میں چار دہائیوں سے زیادہ جنگ کا خاتمہ کرے گا۔
بیان میں متحارب فریقین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تشدد کی روک تھام کریں اور طالبان موسم بہار اور موسم گرما میں پر تشدد کارروائیاں نہ کرنے کا اعلان کریں، اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک مرتبہ جب امن سمجھوتہ ہو گیا ہے تو چاروں ممالک افغانستان کے لیے سیاسی اور معاشی مدد کو متحرک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ماسکو کے مذاکرات کے بعد افغانستان کی اعلی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ریاستی مذاکراتی ٹیم طالبان کے ساتھ کسی بھی موضوع پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پر امن ماحول میں مذاکرات کے اگلے دور شروع کرنے کے لیے ٹارگٹ کلنگ اور جامع جنگ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا، ماسکو نے 2017 سے ہی افغان اور علاقائی فریقوں کے مابین مذاکرات کی میزبانی کی ہے۔
واضح رہے کہ اگرچہ اس سے قبل واشنگٹن نے نام نہاد ماسکو فارمیٹ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور طالبان کے ساتھ اپنے براہ راست مذاکرات پر توجہ مرکوز کی تھی لیکن روس میں منعقد اجلاس میں علاقائی امن مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکا نے پہلی مرتبہ اپنا ایک سینئر عہدیدار کو بھیجا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹیکس افسران کو کاروباری احاطے میں تعینات کرنے کا فیصلہ، سروسز سیکٹر کی نگرانی کا اختیار
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محدود ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے لیے
مئی
وزیراعظم کی تاجکستان، بیلا روس، کرغزستان، ترکمانستان، قازقستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں
?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے ایس سی او
اکتوبر
صیہونی حکومت کی روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین مداخلت
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:دیبکا انفارمیشن بیس نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ
جون
امریکی حکام کا خطے کا سفر ڈی ایسکلیشن یا کشیدگی کے ساتھ
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیویارک رائٹرز واشنگٹن کے اتحادی اور شراکت دار ان دنوں بائیڈن
اکتوبر
اسرائیل میزائلوں کے مکمل محاصرے میں ہے:عطوان
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل میزائلوں سے گھرا ہوا ہے اور اس کے آہنی گنبد
اپریل
کرپشن کیس: پی ٹی آئی کے علی محمد خان ریمانڈ پر جیل منتقل
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی
جون
یمن کی فضائی محاصرے کی صلاحیت؛ صہیونیستوں پر نئی جنگ کا آغاز
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیست ریاست کے خلاف یمن کے فضائی محاصرے کے اعلان
مئی
خبردار جو گھر سے باہر نکلے !
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین
اکتوبر