ترکی اور شامی کردوں کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری

ترکی اور شامی کردوں کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری

?️

سچ خبریں:المانیتور نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے 2023 سے شامی کردوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا آغاز کیا ہے، ان مذاکرات میں سرحدی گذرگاہوں کی بحالی اور تعلقات کی عادی‌سازی زیر غور ہیں۔

امریکی ویب سائٹ المانیتور نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے شمال مشرقی شام میں کرد خودمختار انتظامیہ کے ساتھ 2023 کے موسم بہار سے خفیہ مذاکرات کا آغاز کیا ہے، اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ یہ انکشاف المیادین نے اپنی رپورٹ میں المانیتور کے حوالے سے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عبداللہ اوجالان کا پیغام؛ پی کے کے کے ہتھیار ڈالنے کا اعلان اور پانچ کلیدی سوالات کے جوابات  

ذرائع کے مطابق، ان مذاکرات کے کم از کم دو اہم ادوار فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوئے، مذاکرات ترکی کے ان نمائندوں اور شامی کرد انتظامیہ کے نمائندوں کے درمیان ہوئے ہیں۔

المانیتور کے مطابق، ترک حکومت نے اس عمل کے ساتھ ساتھ عبداللہ اوجالان (پی کے کے کے سربراہ جو 1999 سے ترکیہ میں قید ہیں) کے ساتھ بھی بات چیت کے دروازے دوبارہ کھول دیے ہیں۔

ترکی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (AKP) کو ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے ہاتھوں شکست کے بعد، حکومت اندرونی سیاسی دباؤ کا شکار ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ترک حکومت کرد مسئلے پر نرمی اور گفتگو کے دروازے کھولنے کی حکمت عملی اپنانے لگی ہے تاکہ داخلی محاذ کو پرسکون کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، ترکی کردوں کے ساتھ تعلقات کی عادی‌سازی اور 2012 سے بند سرحدی گذرگاہوں کی بحالی پر غور کر رہا ہے۔ یہ گذرگاہیں کردوں کے زیرکنٹرول علاقوں رقہ اور دیرالزور کے لیے اہم اقتصادی راستے تصور کی جاتی ہیں۔

المانیتور مزید لکھتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق خصوصی ایلچی ٹام باراک نے حال ہی میں مظلوم عبدی (شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر) سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اور انہیں ترکیہ کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کی دعوت دی، انہوں نے اس دوران داعش کے خلاف کرد فورسز کی حمایت پر واشنگٹن کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:شام میں ترکی کی فوجی کارروائیاں،کردوں کی صورتحال،جولانی حکومت کا مستقبل؛شامی کردوں کے نمائندے کی زبانی

یہ خفیہ مذاکرات شامی بحران، کرد مسئلے، اور ترکی کے داخلی سیاسی تناؤ کے تناظر میں ایک نئی پیشرفت سمجھے جا رہے ہیں، جن کے نتائج خطے میں سیاسی اور سیکورٹی توازن پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

میانمار میں انسانی حقوق کی تباہی، اقوام متحدہ حیران

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:   اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور او

25% تارکین وطن امریکی شہریت کی منسوخی کے خواہاں

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:   نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بیرون ملک مقیم

پنجاب کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،ابھی وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی زیرغور نہیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل

?️ 10 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں) ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ابھی وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی زیرغور نہیں۔شہباز

امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک شہر میں فلسطین کے حامیوں کی جانب سے زبردست

بھارت میں نیا بحران،مزدور یونین نے لیبر قوانین کو نتقید کا نشانہ بنایا 

?️ 22 نومبر 2025 بھارت میں نیا بحران،مزدور یونین نے لیبر قوانین کو نتقید کا

افغان مہاجرین کی وطن واپسی: صرف ایک دن میں 10 ہزار افراد افغانستان روانہ

?️ 1 نومبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا عمل تیزی

کیا معیشت سعودی عرب کے لیے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا گیٹ وے ہوگی؟

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:خبری ذرائع نے یہ کہتے ہوئے کہ مزید اسرائیلی تاجر سعودی

زلنسکی نے انتخابات کرانے کی خبروں کو مسترد کر دیا

?️ 12 فروری 2026زلنسکی نے انتخابات کرانے کی خبروں کو مسترد کر دیا یوکرین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے