سچ خبریں: روس وزارت خارجہ کی ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے روسی میڈیا پر عائد کردہ پابندیاں محض محدودیتوں سے آگے بڑھ کر اعلان جنگ کے مترادف ہیں۔
ریانووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے بیان میں کہا کہ واشنگٹن کی طرف سے روسی میڈیا پر عائد کردہ پابندیاں صرف رکاوٹیں نہیں بلکہ ایک اعلان جنگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے خلاف امریکی سازشیں؛امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں آزادی اظہار رائے پر حملہ ہیں اور مولداوی کی حکومت روسی میڈیا کے ویب سائٹس کو بلاک کرکے اپنی عوام کو روسی ذرائع اور خبروں سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹویٹر پر روس کے خلاف امریکی خفیہ ایجنسیوں کی سازش ناکام
ماریا زاخارووا نے اس حوالے سے کہا کہ عالمی ادارے، جو معلومات تک رسائی کے حق کو محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں، روسی میڈیا کو مولداوی میں بلاک کیے جانے پر منافقانہ طور پر خاموش ہیں۔