?️
ماسکو (سچ خبریں) روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو شفاف بنانے کی پوری کوشش کی جائے اور ہر اس چیز سے پرہیز کیا جائے جو انتخابات کو کامیاب بنانے کی راہ میں رکاوٹ ہو۔
تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے فلسطین میں آئندہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو شفاف بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے تمام اقدامات سے گریز کریں جو فلسطینی قانون ساز کونسل کے انتخابات کے کامیاب انعقاد کو متاثر کرسکیں یا فلسطینی اور اسرائیلی فریقین کے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کے امکان کو موخر کریں۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہ فلسطینی 22 مئی کو ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات کا انعقاد کریں گے، روس فلسطین میں انتخابات کو شفاف اور کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق فلسطینی سیاسی قوتوں کے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد فلسطین میں پارلیمانی انتخابات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کا خیال ہے کہ فلسطینیوں میں پائے جانے والے اختلافت کو ختم کیا جائے، تمام حل طلب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے اور فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان براہ راست بات چیت کی راہ ہموار کی جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے علاقوں میں معاشرتی اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فلسطین اور فلسطین کے اتحاد کو بحال کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔
مشہور خبریں۔
لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جُڑتے ہیں
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی معید
جولائی
20 ملین ٹن غلہ برآمد کے لیے تیار ہے:یوکرین
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:روس اور یوکرین کے درمیان اناج اور زرعی مصنوعات کی محفوظ
جولائی
صیہونی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں تصادم
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کی جانب سے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے دن اسرائیل
جنوری
میانمار میں ہونے والے قتل عام میں صیہونی حکومت شامل
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں فروری 2021 کی فوجی
جنوری
پی ٹی آئی 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر رضامند
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جنوری
وزیراعظم ویکسین لگنےسےپہلےکورونامیں مبتلا ہو چکے تھے: اسدعمر
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این
مارچ
رائٹرز: بھارت پاکستان میں پانی کی آمد کو کم کرنا چاہتا ہے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: رائٹرز نے ایک خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کشمیر
مئی
ایک سیاہ فام امریکی نوجوان پر پولیس نے کی گولیوں کی بارش
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی حکام نے باڈی کیمرہ فوٹیج جاری کی ہے جس
جولائی