?️
ماسکو (سچ خبریں) روس نے نیٹو سربراہ کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے روس نے نیٹو کو دنیا کے امن کے لیئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے اعلی عہدیداروں نے ماسکو کی جارحانہ پالیسیوں کے بارے میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے بیان کے ردعمل میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ نیٹو دنیا میں حقیقی خطرات کی جڑ ہے، کہا ہے کہ بریسلز کو چاہئے کہ نیٹو کے رکن ملکوں میں پائے جانے والے مسائل پر توجہ دے اور روس کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے۔
روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ینس اسٹولٹنبرگ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کو چاہئے کہ روس کے بارے میں بے بنیاد دعوے کرنے کے بجائے اپنے رکن ملکوں میں پائی جانے والی مشکلات پر توجہ دے۔
اس سے قبل نیٹو کے سیکریٹری جنرسل نے کہا تھا کہ روس پڑوسی ملکوں میں عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے جو مسلسل اپنی فوجی طاقت بڑھا رہا ہے اور جارحانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے نیز روس میں اندرونی مخالفین کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس سے قبل ویانا میں فوجی سلامتی اور ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق مذاکرات میں روس کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ کنسٹنٹائن گاوریلوف نے کہا تھا کہ نیٹو کو روس کے بارے میں تعاون اور یا محاذ آرائی میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا ہو گا اس لئے کہ ماسکو کے لئے دو نشستوں پر بیک وقت بیٹھنا ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ مغرب کے باہمی مفادات کو فروغ دینے کے لئے روس کو نیٹو میں شریک کرنا ہوگا لیکن محتاط بھی رہنا ہوگا۔
بلنکن نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، بالآخر میں سوچتا ہوں کہ ہم روس سے ایسے تعلقات کی امید کر سکتے ہیں جو مستحکم ہو۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم روس کے ساتھ اپنے اور اتحاد کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے کام کریں گے تو ہم روس کو اس کی لاپرواہی اور مخالف کارروائیوں کا محاسبہ بھی کریں گے۔
مشہور خبریں۔
عراقی صدر کی ثالثی میں ترکی اور شام کے انٹیلی جنس عہدیداروں کی ملاقات متوقع
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی ثالثی میں بغداد میں ترکی
ستمبر
خواجہ آصف کا بانی پی ٹی آئی کو عجیب مشورہ
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر عمران
جولائی
سعودی عرب اپنے مخالفین کو کیسے خاموش کراتا ہے؟
?️ 9 دسمبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اعلان کیا کہ سعودی حکومت
دسمبر
سیاست میں پیسہ استعمال کرنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں:عمران کان
?️ 22 فروری 2021پشاور(سچ خبریں) خیبر پختوانخواہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینیٹ
فروری
1200 یمنی اب بھی قید میں
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صنعا میں انسانی حقوق کے ایک ادارے نے یمنی قیدیوں کے
مئی
فرانس بھی امریکہ مخالف
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے بین الاقوامی نظام کی پیچیدگیوں کا ذکر کرتے
جون
پاک ۔ چین نیوی کی بحیرہ عرب میں مشقیں جاری
?️ 13 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) روسی پیسیفک فلیٹ اور میانمار کی پہلی بحری مشق
نومبر
ماہرہ نےکس انتخاب کیا؟ شاہ رخ خان یا ساحر لودھی؟
?️ 30 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)ویب شو میں گفتگو کے دوران جب پاکستان کی صفِ
مئی