اسرائیلی جاسوسی پروگرام کے ذریعے بھارتی رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر بڑا حملہ

اسرائیلی جاسوسی پروگرام کے ذریعے بھارتی رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر بڑا حملہ

?️

نئی دہلی (سچ خبریں)  اسرائیلی جاسوسی پروگرام پیگاسوس کے ذریعے بھارتی رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ ان دنوں بھارتی پارلیمنٹ میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر شدید حملے جاری ہیں اسی دوران اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس طرح کے کام کو اسرائیل میں ہتھیار کہا جاتا ہے اور مودی حکومت نے اس ہتھیار کو آئینی اداروں، حزب اختلاف کے رہنماؤں اور سلامتی سے متعلق ممتاز لوگوں کیخلاف استعمال کیا ہے، لہذا اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ فون ٹیپنگ کرنا ایک ہتھیار ہے اور مودی حکومت نے یہ ہتھیار اپوزیشن اور پارلیمانی اداروں کے خلاف استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام وزیر داخلہ امت شاہ کے بغیر نہیں ہوسکتا لہذا انہیں چاہیئے کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔

راہل گاندھی نے جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ ان کا فون بھی ٹیپ ہوا ہے، اسی طرح بہت سے دوسرے لوگوں کے فون ٹیپ کئے گئے ہیں، اس معاملے میں عدالتی تحقیقات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی سفارش کے بغیر فون ٹیپنگ کا کام ممکن نہیں ہے، لہذا وزیر داخلہ کو پہلے اس معاملے میں استعفی دینا چاہیئے اور سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں وزیر اعظم کے رول کی بھی غیر جاندارانہ جانچ ہونی چاہیئے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس طرح کے کام کو اسرائیل میں ہتھیار کہا جاتا ہے اور مودی حکومت نے اس ہتھیار کو آئینی اداروں، حزب اختلاف کے رہنماؤں اور سلامتی سے متعلق ممتاز لوگوں کے خلاف استعمال کیا ہے، لہذا اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

عرب محقق: امریکہ چاہتا ہے کہ لبنانی فوج اسرائیل کی محافظ بن جائے

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے سیاسی مسائل کے ایک محقق نے لبنان

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر قابضین کا حملہ

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی غاصبوں نے گذشتہ دنوں کی طرح مغربی کنارے کے رام

لیز ٹرس سے انگریزوں کی ابتدائی ناامیدی

?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں:    میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ انگلینڈ میں وزیر

عراق کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں پر عرب پارلیمنٹ کا ردعمل

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے اسرائیل کی جانب سے عراق پر حملے کی

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، ندی نالے بپھر گئے، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلالیا

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، نالہ

مزدوروں اور ملازمین کی ہڑتالوں پر قابو پانے کے لیے برطانوی حکومت کا منصوبہ

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں ہڑتالوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی

سائینوفام کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کوویکس کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین

آخرکار ٹرمپ نے بھی اعتراف کر لیا

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل نے ایک آڈیو فائل شائع کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے