?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پ ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا پنجاب کا کوئی شہر اور قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا، بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں یکساں ترقی کے وژن پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، اب پنجاب کا کوئی شہر اور قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کابنیادی حق واپس کیا ہے، ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی وسائل کو من پسند منصوبوں کیلئے استعمال کیا جبکہ ہم نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے189ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں، بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، مدت بھی پوری کریں گے اور انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج نے 5 امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: امت اسلامیہ کے دشمنوں کے خلاف متعدد فوجی کارروائیوں کے
دسمبر
عراقی وزیر اعظم نے اسلامی ممالک کے درمیان سیاسی اور سیکورٹی اتحاد کی تشکیل پر زور دیا
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں علاقے میں صیہونی حکومت
ستمبر
مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال کشمیری عوام کے لیئے بڑا صدمہ
?️ 4 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں) دو دن قبل مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید
ستمبر
سوڈان میں سیاسی معاہدے کا حتمی ڈھانچا دستیاب ہوا
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک بیان میں سوڈان کی گورننگ کونسل نے موجودہ بحران کے
فروری
ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے
اپریل
ایران نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنا دیا: عرب میڈیا
?️ 24 جنوری 2026سچ خبریں:عرب میڈیا کے مطابق حالیہ واقعات میں ایران نے ایسی مؤثر
جنوری
روس اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بل پر چین کا ردعمل
?️ 17 ستمبر 2026سچ خبریں:چین نے روس اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے مجوزہ
ستمبر
Supreme Reveals Full Jean Paul Gaultier Collection, Dropping This Week
?️ 6 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such