?️
سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت میں ہزاروں شہری سڑکوں پر آئے اور فوری پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ کیا۔
برطانوی دارالحکومت میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اس ملک میں جاری معاشی بحران کی سنگینی کے باعث پارلیمانی انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کیا،”انگلینڈ ٹوٹ گیا ہے” کے نام سے مشہور کئی ٹریڈ یونینوں اور سماجی تنظیموں کے اتحاد نے وسطی لندن میں مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک میں فوری پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کنزرویٹو پارٹی گیٹ آؤٹ اور فوری پارلیمانی انتخابات ہونے چاہیے لکھا تھا، مائیکل اوڈن نامی مظاہرہ کرنے والا ایک شخص اپنے سات سالہ جڑواں بچوں کو مظاہرے میں لے کر آیا اور روز مرہ ضرورت کی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری عوام اپنے ملک کی قیادت کے ڈھانچے میں تبدیلی چاہتے ہیں۔
اس کے علاوہ نئے برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے اقتصادی بحران اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ برطانوی نرسیں ملک گیر ہڑتال کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی یونیورسٹیوں کے ملازمین نے اخراجات میں اضافے کے خلاف احتجاجاً ہڑتال شروع کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا، دریں اثناء برطانوی ریلوے ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور قانونی ماہرین یا تو ہڑتال پر چلے گئے ہیں یا جانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرائیں گے: وفاقی کابینہ
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے آئندہ انتخابات سے متعلق اہم
اکتوبر
ٹیلی کام کمپنیوں، ٹیکنالوجی فرمز کی سرمایہ کاری، کلاؤڈ انڈسٹری تیزی سے ترقی کرنے لگی
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں: پاکستان میں کلاؤڈ انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی
فروری
ایرانی سنیما، دنیا کی معروف سنیما انڈسٹریز میں سے ایک ہے: پاکستانی وزیر ثقافت
?️ 3 دسمبر 2025 ایرانی سنیما، دنیا کی معروف سنیما انڈسٹریز میں سے ایک ہے:
دسمبر
غزہ پر صیہونی جارحیت پھر سے شروع
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
کیا حزب اللہ اسرائیلی حکومت کے لیے نمبر ایک خطرہ ہے؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار کے مطابق حزب اللہ نے آج شمال کو
جون
امریکی ایلچی کی سعودی عہدیداروں سے ملاقات
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کے امور کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی نے سعودی
ستمبر
امریکہ کو جنگ کا نشہ ہے:چین
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:چین کی وزارت دفاع نے پینٹاگون پر الزام عائد کیا ہے
دسمبر
حماس نے اسرائیل پر آگ کا گولہ کیسے پھینکا؟
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کی ثالثی کی نئی تجویز پر تحریک
مارچ