صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے: بزدار

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے انتظامات پر بیان جاری کرتے ہوئے  کہا کہ صفائی کے بہترین انتظامات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔عوام الناس بھی اس کے معترف ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا پنجاب کیلئے سب نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انتظامیہ نے جذبے، جانفشانی اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے پر متعلقہ ادارو ں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صفائی کے انتظامات اور ماحول کو صاف رکھنے کیلئے پوری ٹیم نے متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیئے، شہروں میں اگرچہ صفائی کے انتظامات اچھے رہے لیکن ان میں بہت بہتری کی گنجائش ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی عید الاضحٰی پر کارکردگی کی عوام الناس بھی معترف ہوگئی۔  صاف پنجاب شاباش بزدار  ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

شہریوں کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات پر عثمان بزدار اور ان کی ٹیم کی تعریف کی گئی۔ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے شہریوں نے اپنے علاقے کی صفائی کی صورتحال کے حوالے سے رائے کا بھی اظہار کیا۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز، واسا، بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کی تعریف میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو سالوں کی طرح اس سال بھی پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں عید الاضحٰی کےموقع پر ہماری ٹیم کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے۔

مشہور خبریں۔

حکومتی اقدامات سے زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو

?️ 14 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا

تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم گریڈ 22 میں ترقیوں کا فیصلہ کرینگے

?️ 25 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم وفاقی

ہندوستان اور برطانوی فوجی تعاون کو بڑھانے کے معاہدے پر دستخط

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:  جمعہ کو ہندوستان کے دورے کے دوران برطانوی وزیر اعظم

امریکہ فردو کے جوہری سائٹ کو کیوں تباہ نہیں کر پایا؟ 

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: تازہ رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ امریکا کے "جی

یمن کی جانب سے امریکی بحریہ کی تحقیر: واشنگٹن کی رسوائی کیسے ہوئی؟

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے گزشتہ مئی کے آغاز میں

خیبرپختونخواہ حکومت کا ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ

?️ 20 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے

کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ سے سرپلس میں آگیا،سٹیٹ بینک

?️ 20 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کرنٹ

اسرائیل کا غزہ پر نیا منصوبہ 

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: عاموس گلعاد، اسرائیلی ریزرو فورسز کے جنرل، نے تسلیم کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے