سچ خبریں: ترکی کے شہر ازمیر میں سیکڑوں شہریوں نے امریکی جنگی بیڑے کی لنگراندازی کے خلاف مظاہرے کیے،یہ بیڑا صہیونی ریاست کی حفاظت کے لیے ازمیر بندر پر لنگرانداز ہوا تھا۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ازمیر ترکی میں ایک امریکی جنگی بیڑے کی لنگراندازی کے بعد اس شہر کے کئی شہریوں نے اس اقدام کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جنگی طیاروں کو جوہری بم لے جانے کی اجازت
المسیرہ نیوز چینل نے پیر کی رات اطلاع دی کہ ترکی کے شہر ازمیر میں فلسطین کے حامیوں نے فلسطینی جھنڈے اٹھا کر امریکی جنگی بیڑے USS Wasp کی ازمیر میں موجودگی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: یمن کی اتھارٹی کے خلاف برطانوی بحری بیڑے کمزور نظر آئے
اس سے قبل، ترکی کے میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ ترکیہ وطن پارٹی کی یوتھ یونین کے کئی ارکان نے امریکی جنگی بیڑے کے خلاف احتجاج کیا، جو تل ابیب کی حفاظت کے لیے ازمیر بندر پر لنگرانداز ہوا تھا،۔
واضح رہے کہ احتجاج کے دوران امریکی فوجی پر بوری ڈال دی گئی۔ یہ امریکی فوجی USS Waspنامی بڑے جنگی بیڑے پر خدمات انجام دے رہا تھا جس کی سوشل میڈیا پر کافی گونج ہوئی۔