?️
لاہور: (سچ خبریں) ملک بھر میں طوفانی بارشیں جاری ہیں اس دوران نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور لاہور میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق 22 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں مون سون سپیل کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران موسلادھار بارشوں کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی، لاہور کے علاقوں لکشمی چوک، گڑھی شاہو، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ، چوبرجی، سمن آباد، ملتان روڈ، اقبال ٹاؤن، جیل روڈ، فیروزپورروڈ، کینال روڈ، اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، نشتر ٹاؤن، جوہرٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
بتایا گیا ہے کہ شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا، لیسکو کے 260 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد/راولپنڈی میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، قصور، پتوکی، گجرات، فیصل آباد، ننکانہ، گوجرہ، سیالکوٹ، ڈسکہ، شکر گڑھ، نارووال، سرگودھا اور حافظ آباد میں بھی شدید بارش ہوئی، جس سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا، پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور آندھی سے 3 افرادجاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے، شیخوپورہ، مرزا ورکاں میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ ارحم، 5 سالہ حرم شامل ہے، لاہور کے علاقے کشمیری گیٹ میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، حادثات میں شدید زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے اور ادارے مشینری سمیت عملے کو تیار رکھیں، نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور چوکنگ پوائنٹس پر پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
ترک میڈیا کی غزہ مذاکرات پر سیاست
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:ترکی کے سرکاری مؤقف کے حامی میڈیا ادارے غزہ میں جنگ
اکتوبر
خیرات سے ملک نہیں چلتا، ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ
ستمبر
قبائلی اضلاع بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، اسد قیصر
?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا
جون
اومیکرون پر مشتمل یورپی کوششیں پابندیوں سے لے کر ویکسینیشن کی لازمی اسکیموں تک
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: کرسمس کے موقع پر یورپ میں کورونا ایک حل طلب چیلنج
دسمبر
غزہ میں جنگ کے بعد ماہانہ درجنوں بچے پراسرار اغوا
?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں:غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد بھی ماہانہ درجنوں بچے
اپریل
خطے میں امن کیلئے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے: آرمی چیف
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
مارچ
ہم کہاں کہاں ایران سے لڑ رہے ہیں؟نیتن یاہو کا اقوام متحدہ میں خطاب
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی
ستمبر
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر نیتن یاہو کی کابینہ میں پھوٹ
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:ہصیہونی حکومت کی واللانیوز ویب سائٹ نے سعودی عرب کے ساتھ
ستمبر