سچ خبریں:اسرائیلی جیلوں رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی غزہ واپسی پر رقت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے جب برسوں کے ظلم و ستم کے بعد یہ مظلوم قیدی اپنے گھروں کو لوٹے۔
456 فلسطینی قیدی جو اسرائیلی جیلوں میں قید تھے، بالآخر آزاد ہو کر جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پہنچ گئے،سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں ان قیدیوں کے جذباتی لمحات دیکھے جا سکتے ہیں، جہاں وہ خوشی اور آنسوؤں کے ساتھ اپنوں سے گلے مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کا تبادلہ؛ حماس کا اقدام اور مزاحمتی قوت کا میدانی مظاہرہ
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، رہا ہونے والے زیادہ تر فلسطینی قیدیوں کو خراب صحت کے باعث خان یونس کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، طویل قید اور صیہونی مظالم نے ان کی جسمانی حالت کو تشویشناک حد تک کمزور کر دیا تھا۔
ادھر، مصری حکام اور حماس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 97 فلسطینی قیدیوں کو رہائی کے بعد مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: قیدیوں کا تبادلہ صیہونیوں کو کتنا مہنگا پڑے گا؟صیہونی جنگی کابینہ کے رکن کی زبانی
واضح رہے کہ یہ رہائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کے سبب غزہ میں انسانی بحران شدید تر ہو چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایک پوسٹ لائک کرنے پر 15 سال قید کی سزا
اکتوبر
کویت کا خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کا منصوبہ
اکتوبر
بہترین کیمرا کا حامل ریڈمی کا معیاری فون متعارف
جون
اسکردو ائیر پورٹ کے لئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ
اپریل
عمران خان کو 7 روز میں دوبارہ تحریری جواب جمع کروانے کا حکم
اگست
فوج کا کوئی جوان دہشت گردوں کی حراست میں نہیں، رانا ثناء اللہ
مارچ
ایم کیو ایم پاکستان کا ’غیرشفاف‘ مردم شماری کے خلاف احتجاج کا اعلان
اپریل
اعلانیہ دھوکا دہی کے ارتکاب پر مقدمے کیلئے وقت کی حد ختم نہیں ہوتی، سپریم کورٹ
مارچ