افغانستان میں قیام امن کے لیئے پاکستان کا اہم کردار، امریکی رپورٹ نے اہم انکشاف کردیا

افغانستان میں قیام امن کے لیئے پاکستان کا اہم کردار، امریکی رپورٹ نے اہم انکشاف کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیئے کوششیں کی ہیں جس کا اعتراف متعدد بار امریکہ اور دوسرے ممالک کرچکے ہیں لیکن اب ایک امریکی رپورٹ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیئے اہم کردار نبہایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان کی جانب سے تیار کردہ سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان تنازعات کے حل کے لیے پاکستان سب سے اہم ہمسایہ ملک ہے اور رہے گا۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق کانگرسینل ریسرچ سروس (سی آر ایس) کی تیار کردہ رپورٹ میں یہ استدلال پیش کیا گیا کہ بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے باعث افغانستان کے علاقائی حالات متاثر رہیں گے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں سب سے اہم پڑوسی ملک پاکستان ہے جس نے کئی دہائیوں سے افغان معاملات میں فعال کردار ادا کیا، علاوہ ازیں رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض معاملات میں پاکستان کا منفی کردار رہا، 25 مارچ کو کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ میں دو اہم امور کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ انٹرا افغان مذاکرات کا ماحول غالب رہے گا اور افغان ریاست کے مستقبل کے ڈھانچے اور خدوخال کا تعین ہوگا۔

رپورٹ میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کا حالیہ حوالہ بھی شامل ہے، جنہوں نے افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے فوری انخلا کی مخالفت کی تھی۔

جینس اسٹولٹن برگ نے اس بیان میں متنبہ کیا تھا کہ اگر ہم چلے جاتے ہیں تو ہم ایک مرتبہ پھر افغانستان کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن جائے گا۔

افغانستان کے پڑوسی کیسے افغان امن عمل پر اثرانداز ہوتے ہیں سے متعلق تفصیلات میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ، جو بھارت کے اسٹریٹجک گھیراؤ سے خوفزدہ ہے، بظاہر افغان طالبان کو دوستانہ اور بھارت مخالف عنصر کے طور پر دیکھتی ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کہ بھارت کی افغانستان میں سفارتی اور تجارتی موجودگی اور امریکی حمایت کے باعث پاکستانیوں کو گھیراؤ کا خوف ہے۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی میں اسرائیل کی بلیک میلنگ اور مزاحمت کی تیاری

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے

سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی تیل ٹینکر اغوا

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے ایک یمنی آئل ٹینکر کو اغوا کیا جس

’عدلیہ مخالف مہم‘ چلانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر

?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

کیا شامی دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ہے؟

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گردوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی کی

کیا صیہونیوں کو غزہ جنگ کا کوئی مقصد حاصل ہوا ہے؟صیہونی کابینہ رکن کی زبانی

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بنی گینٹز نے اعتراف کیا

شرح سود میں اضافے کے امکان پر ماہرین کی رائے منقسم

?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رمضان کے دوران قیمتوں میں اضافے سے اشیائے

حماس نے صیہونی سائبر دفاع میں کیسے خلل ڈالا؟

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس کی سائبر پاور نے اسے صیہونی اہم انفراسٹرکچر میں

امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس کی دہشت گردی جاری، ایک اور سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

?️ 16 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے خلاف پولیس کی دہشت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے