چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانےکیلئے آزاد کشمیر میں ایف سی تعیناتی کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے، چینی باشندوں اور بجلی گھروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانےکے لیے فرنٹیئرکانسٹیبلری (ایف سی) تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا کی رپوٹ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینےکی اجازت دے دی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنےکے لیے ایف سی کی خدمات حاصل کرنے کے لیےدرخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقنی بنائی جائے گی، نیلم جہلم پاور ہاؤس، منگلا پاور ہاؤس اور گل پور پاور ہاؤس کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایف سی تعینات ہوگی۔

ذرائع کےمطابق آزاد کشمیرمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے اور یہ تعیناتی 3 ماہ کے لیے ہوگی۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

17 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، جبکہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی مہمانوں کی سیکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے پنجاب میں چینی شہریوں اور کام کرنے والے افراد کی سیکیورٹی کے معاملے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

جاری مراسلے میں کہا گیا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کے علاوہ کام کرنے والے چینی شہریوں اور ملازمین کی سیکیورٹی کو فوری طور پر بڑھایا جائے۔

اس کے علاوہ مراسلے میں ہدایت دی گئی تھی کہ سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو بلٹ پروف گاڑیوں میں سفر کروایا جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں حکم دیا گیا تھا کہ چینی شہریوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں 2 روز میں خریدی جائیں یا کرائے پر حاصل کی جائیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل ایرانی میزائلوں کے ملبے تلے / ہلاکتوں کی چونکا دینے والی تعداد

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں

اپنی تنخواہ یا مراعات میں اضافہ نہیں کیا، اپنے احتساب کیلئے تیار ہوں، چیئرمین سینیٹ

?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

شام کی یونین میں واپسی سے ہی عرب لیگ کا داغ مٹ سکتا ہے: عالمی امور کے ماہر

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے شام کی رکنیت

میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو

اسرائیل حیران ہے کہ کرے کیا ؟

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے

ترکی حماس کو کیا سمجھتا ہے؟

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج ایک بیان میںتحریک حماس کے

عراقی وزیر خارجہ کا علاقائی استحکام کیلئے سفارتی حل پر زور

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ فواد حسین نے میونخ

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کمی کا اعلان

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے