?️
نئی دہلی (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو اپنی سزا کے خلاف سول عدالت میں اپیل کرنے کی اجازت ہوگی جس کے بعد کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ نے پاکستان کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے جاسوس کلبھوشن کے اہل خانہ اور ان کے دوستوں نے اس پاکستانی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جس کے تحت کلبھوشن یادیو کو اپنی سزا کے خلاف سول عدالت میں اپیل کرنے کی اجازت مل جائے گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی قومی اسمبلی نے جمعرات کے روز جو بل منظور کیا، اس کے تحت بیرونی ممالک کے شہریوں کو، خاص طور پر جن کے کیس کا تعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت سے ہو، انہیں یہ حق دے دیا گیا ہے کہ وہ اپنے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کے لیے ہائی کورٹ اور عدالت عظمیٰ جیسی اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔
اس بل کی روشنی میں کلبھوشن بین الاقوامی فوجداری عدالت کے تقاضوں کے مطابق فوجی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ اور عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر سکیں گے۔
اس کے تحت انہیں ضرورت پڑنے پر قونصلر رسائی بھی حاصل ہو سکتی ہے تاہم ابھی اس پاکستانی قانونی بل کی ملکی سینیٹ میں منظوری باقی ہے جس کے بعد یہ بل صدر مملکت کو بھیجا جائے گا اور آئینی طور پر صدارتی دستخطوں کے بعد ہی اس قانون پر عمل درآمد ہو سکے گا۔
پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے جاسوسی اور ملک میں تخریبی کارروائیاں کرنے کے الزام میں کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنادی تھی اور وہ اس وقت بھی جیل میں ہیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں بل کی منظوری کی خبر آنے کے بعد سے ہی بھارت میں کل بھوشن کے اہل خانہ اور ان کے دوست کافی خوش ہیں۔
کلبھوشن یادیو کے والد سدھیر یادیو نے پاکستانی قومی اسمبلی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی امیدیں اب اور زیادہ ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بل سے متعلق نتائج اور خبر کا شدت سے انتظار تھا، یہ بہت اچھی خبر ہے، یہ خدا کی مرضی ہے، ہم پر امید ہیں اور دعا کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
2050 تک یورپ میں خشک سالی عام ہونے کا خطرہ
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: متعدد ماہرین نے یورپی پارلیمنٹ کی ماحولیاتی صحت عامہ اور
ستمبر
کیا پیر سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون لگے گا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی ویہ چینل کے ایک پروگرام میں
مارچ
کبھی سوچا نہ تھا کہ اداکاری بھی کر سکتی ہوں: آمنہ الیاس
?️ 12 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ
جولائی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر قومی ادارہ
مئی
الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں
فروری
پنجاب میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون میں تبدیلی کردی گئی
?️ 16 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون
نومبر
آئی ایم ایف سے عبوری معاہدہ الیکشن کے انعقاد میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، ماہرین
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اٹلانٹک کونسل سے منسلک ایک ماہر معاشیات نے کہا
جون
11 ستمبر2001 سے امریکی مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:9/11 کے بعد کے سالوں میں، امریکہ میں مسلم مخالف جذبات
ستمبر