?️
سچ خبریں:پاکستانی پارلیمنٹ میں امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ایران اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے حق میں تاریخی مظاہرہ کیا گیا، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے تصاویر و بینرز کے ساتھ حمایت کا اعلان کیا۔
پارلیمنٹ پاکستان میں ایک تاریخی اور بے مثال اقدام دیکھنے میں آیا جب اراکینِ اسمبلی نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور ایران و رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ واضح و قاطع حمایت کا اعلان کیا۔
پارلیمان کے اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے، خصوصاً مجلس وحدت مسلمین پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی، اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے ایران سے وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصاویرِ رہبر معظم انقلاب اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر درج تھا:
امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد؛یہ نعرے نہ صرف پارلیمان کے اندر لگائے گئے بلکہ میڈیا کیمروں کے سامنے ایران کے حق میں بھرپور یکجہتی کا پیغام بھیجنے کا ذریعہ بنے۔
پاکستانی نمائندوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں،آیت اللہ خامنہ ای امت مسلمہ کے وقار کی علامت ہیں اور امریکہ و اسرائیل کی تجاوزات ناقابلِ قبول ہیں۔
اس نایاب مظاہرے کو اندرون و بیرون ملک میڈیا میں وسیع کوریج ملی ہے اور مبصرین اسے خطے میں نئی سطح کی سیاسی اور عوامی حمایت کا مظہر قرار دے رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ مظاہرہ صرف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کا ردعمل نہیں، بلکہ عوامی احساسات کی عکاسی بھی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
?️ 11 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم
اکتوبر
یوراگوئے کے وزیر خارجہ کو پارلیمنٹ میں کیوں طلب کیا گیا ؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: مونٹی ویڈیو یوراگوئے کی حزب اختلاف جماعت ‘ناسیونل پارٹی’ نے
اگست
طالبان کے بیان پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے طالبان کے
اپریل
غزہ کے سلسلہ میں صیہونیوں کی احمقانہ پالیسی
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کے حوالے سے تل ابیب کی
اگست
پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام
?️ 8 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام کرتے
فروری
اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار
?️ 24 اکتوبر 2025اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار معروف عرب تجزیہ
اکتوبر
نیو یارک ٹائمز سکوائر میں 21 سالہ جوان مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا
?️ 28 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) امریکی شہر نیویارک ٹائمز سکوائر میں ایک 21 سالہ
جون
ملک کی حفاظت کیلئے بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول اعزازات دینے کی منظوری.
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت
جولائی