قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاقِ رائے اورمکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے،سراج الحق

?️

فیصل آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ، قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ازسرِنو قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاقِ رائے اورمکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ خطہ میں بڑھتے ہوئے امریکی مداخلت کے خطرات سب کے لیے تباہ کن ہیں ،ملک میں جاری دہشت گردی کی لہرتشویشناک ہے،وقت آگیا کہ سیاسی جماعتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر بلوچستان کے تمام مسائل کے حل کیلئے مل کربیٹھنا ہو گا، قومی یکجہتی کے بغیر فورسز دہشت گردی کو ختم نہیں کر سکتیں ۔

دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر ناہوں گی،جماعت اسلامی اس معاملہ پراپناکرداراداکرنے کوتیارہے۔

آن لائن کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی تنظیم کے تحت ایک روزہ تربیتی کنونشن کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ عثمان فاروق، ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ ، ڈاکٹراشتیاق احمدگوندل،سیکرٹری یاسراقبال کھاراایڈووکیٹ بھی خطاب کیا۔

سراج الحق نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پارلیمانی خطاب میں امن قائم کرنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں دیا ہے جب کہ دوسری جانب وفاقی حکومت معیشت کی بحالی کی تو بہت بات کرتی ہے لیکن اس سے پہلے اسے ملک میں امن و امان قائم کرنے کواولین ترجیح بناناہوگی۔ عوام کے جان، مال، عزت کے تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک پیج پر لائی جائیں؂۔

انھوں نے کہا کہ ریاست کا کام لوگوں کو امن فراہم کرنا ہے، انھیں صحت اور تعلیم کی سہولتیں دینا ہے، ریاست جب اپنی رٹ قائم کرنے کی بات کرتی ہے تو یہ بھی دیکھے کہ طاقت کے ذریعے لوگوں کو جھکنے پر مجبور نہ کیا جائے،۔ ملک پر چند جاگیردار، بڑے خاندان، نام نہاد سیاست دان، جرنیل اور بڑے بیوروکریٹ مسلط ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں سیاست اور حکومت ان ہاتھوں میں ہے جو رشوت، جھوٹ اور ظلم کے نظام کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ ان حالات سے نکلنے کے لیے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل عوام کی فلاح و بہبود اور ظلم کے نظام اور سودی نظام معیشت کے خاتمے اوراسلام کے عادلانہ ومنصفانہ نظام کے قیام کے لیے ایک بڑی جدوجہد کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی اس جدوجہد میں مصروف ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے پورے ملک میں فوج تعینات کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

?️ 25 اپریل 2021اسلام اباد(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ شیخ رشید  نے کورونا وائرس کا

لانگ مارچ: آئینی خلاف ورزی کا خطرہ واضح ہو تو عدلیہ مداخلت کرے گی، چیف جسٹس

?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان

پاکستانی وزیراعظم نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے فیصلے پر عالمی ردعمل کا مطالبہ کیا

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیراعظم نے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت

اسلام آباد، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

?️ 14 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کے

امریکہ یمن کے تیل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے: یمنی اہلکار

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:    یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز

ٹرمپ کی اسلامی اور عرب ممالک کے رہنماؤں سے غزہ جنگ پر مرکوز ملاقات 

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر اور مسلم و عرب ممالک کے رہنماؤں

سوڈان میں 3 روزہ جنگ بندی

?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن ملیشیا کے درمیان 3 روزہ

ترکی کے انتخابات اور امیدواروں کے پروپیگنڈے میں مذہبی جذبات کا کردار

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں ابھی تھوڑا وقت باقی ہیں اور ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے