?️
سچ خبریں:فلسطین کی تنظیم آزادی بخش (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے حسین الشیخ کو اپنا نائب صدر اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا معاون مقرر کر دیا ہے،یہ صورتحال انہیں محمود عباس کے ممکنہ جانشین کے طور پر ایک قدم قریب لے آئی ہے۔
عرب 48 کی رپورٹ کے مطابق، پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی نے مرکزی کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر حسین الشیخ، جو کمیٹی کے موجودہ سیکرٹری ہیں، کو نائب صدر مقرر کیا، رپورٹ کے مطابقاس تقرری کی سفارش خود محمود عباس نے کی تھی۔
حسین الشیخ نے ایک پرجوش اور مدح سرائی پر مبنی بیان میں محمود عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالی مقام صدر، جو اپنے عزم، بصیرت اور مشکلات میں ثابت قدمی کے لیے مشہور ہیں، آپ نے ہمیشہ وطن کی کشتی کو طوفانی لہروں میں محفوظ کنارے تک پہنچانے کی مخلصانہ کوشش کی ہے۔ فلسطینی قوم آپ کی قائدانہ بصیرت پر فخر کرتی ہے۔
حسین الشیخ کی تقرری پر خطے کے کئی ممالک نے خیرمقدم کیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ نے مبارکبادی پیغامات بھیجے اور اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی حسین الشیخ کو ٹیلیگرام کے ذریعے مبارکباد پیش کی اور ان کے نئے عہدے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ حسین الشیخ کی امریکی حکام سے بھی قریبی تعلقات کی اطلاعات ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اس تقرری پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیا، حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ موجودہ صورتحال غیر واضح ہے اور یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا یہ اقدام فلسطینی مسئلے کو سلجھائے گا یا مزید پیچیدہ کرے گا۔
65 سالہ حسین شحادہ محمد الشیخ، رام اللہ میں پیدا ہوئے۔ انہیں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کا قریبی ساتھی تصور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنی سرگرمیوں کے باعث گیارہ سال صہیونی جیلوں میں گزارے اور 1989 میں رہائی کے بعد عبری زبان سیکھی، جو بعد ازاں اسرائیلی حکام کے ساتھ ان کے تعلقات مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوئی۔
2007 سے 2024 کے دوران، انہوں نے فلسطینی شہری امور کے ادارے کی قیادت کی اور اہم فائلوں جیسے کہ اسرائیل سے مالیاتی منتقلی اور فلسطینیوں کے انٹری پرمٹ کے معاملات کو سنبھالا۔
2020 میں صائب عریقات کے انتقال کے بعد، الشیخ کو پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا،اگرچہ وہ فلسطینی قیادت میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن انہیں بدعنوانی اور اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے الزامات کا سامنا رہا ہے۔
ان پر جنسی ہراسانی سمیت کئی سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے۔ ایک واقعے میں، ایک فلسطینی سیکیورٹی افسر کی اہلیہ کو خاموش کرانے کے لیے مبینہ طور پر مالی پیشکش کی گئی، تاہم افسر نے براہ راست محمود عباس سے شکایت کی، جس پر عباس نے الشیخ کا مکمل دفاع کیا۔
القدس نیوز چینل کے مطابق، دوسرے انتفاضہ کے دوران حسین الشیخ کو مروان برغوثی جیسے مقبول رہنماؤں کے مقابلے میں نسبتاً کم نمایاں چہرہ سمجھا جاتا تھا، یاسر عرفات کے ساتھ ان کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے، یہاں تک کہ عرفات نے ان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔ بعض رپورٹس کے مطابق، عرفات انہیں قتل بھی کروانا چاہتے تھے۔
البتہ عرفات کی موت اور محمود عباس کے اقتدار میں آنے کے بعد، حسین الشیخ نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی اور فلسطینی اتھارٹی میں فیصلہ سازی کے اہم ستون بن گئے۔
نائب صدر کے طور پر حسین الشیخ کی تقرری فلسطینی اتھارٹی میں اقتدار کی منتقلی کے خدشات کے پیش نظر ایک اہم قدم ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ اقدام اقتدار کی منتقلی کے لیے ایک واضح میکانزم قائم کرنے کی کوشش ہے، خاص طور پر جب محمود عباس کی عمر 89 برس ہو چکی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
افغانستان جنگ کے حوالے سے نئے اعترافات
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: بی بی سی کی ایک نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق، افغانستان
مئی
نوازشریف کو بیرون ملک جانے دینے کا فیصلہ کس کا تھا
?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف
جنوری
چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں
?️ 9 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلافات ختم ہونے
اکتوبر
سارا نیتن یاہو صیہونی حکومت کے بدعنوانی کے مقدمات کا مرکز
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی اہلیہ سارا نیتن یاہو
دسمبر
شام میں امریکی فوجی گندم چوری کر کے لے جاتے ہوئے
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے آج دوپہر
جون
قوم اپنی بہادر افواج کےساتھ کھڑی ہے، ہم سب کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا، بلاول
?️ 14 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
مارچ
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے ابتدائی اوقات کی تفصیلات
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا
جنوری
غزہ کی حمایت ایک مذہبی فریضہ
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں اور فلسطین
جون