?️
میانمار (سچ خبریں) میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرکے خود وزیراعظم بننے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر ملک میں کثیر جماعتی انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میانمار کے فوجی حکمران جنرل مِن آنگ ہلینگ نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرتے ہوئے خود نگران وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 6 ماہ قبل منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے میانمار کے کمانڈرانچیف جنرل من آنگ نے نئی نگران حکومت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق جنرل من آنگ ملک کے نگران وزیراعظم ہوں گے اور جنرل سووین میانمار کے نائب وزیراعظم ہوں گے۔
نگران وزیراعظم نے ایک بار پھر ملک میں کثیر جماعتی انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری میں میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ایک سال کی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آنگ سان سوچی سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا۔
منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے میانمار میں احتجاج کے دوران سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے میانمار کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کو اسلامی ریاست بنائیں گے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام
ستمبر
پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی پیش کش
?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا
دسمبر
اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کی منظوری
ستمبر
کینیڈین وزیر ایک سادہ سوال کا جواب دینے سے عاجز
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:محترمہ وزیر صاحبہ! کیا آپ یوکرین پر حملے کی وجہ سے
مارچ
جب ہمارے کارکن اٹھائے جا رہے ہوں تو ان حالات میں کیسے مذاکرات کریں،فواد چوہدری
?️ 19 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
اپریل
گینٹز کی نیتن یاہو سے سیاست چھوڑنے کی اپیل
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے اس حکومت کے وزیر اعظم سے
مئی
یمن کا فلسطین کییمن حمایت کا عہد، دشمن صہیونی کی شکست کا پیغام
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:یمن کے چیف آف جنرل اسٹاف کا فلسطین کے غزہ
جون
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ملک بھر میں مزیر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے
جنوری