?️
میانمار (سچ خبریں) میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرکے خود وزیراعظم بننے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر ملک میں کثیر جماعتی انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میانمار کے فوجی حکمران جنرل مِن آنگ ہلینگ نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرتے ہوئے خود نگران وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 6 ماہ قبل منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے میانمار کے کمانڈرانچیف جنرل من آنگ نے نئی نگران حکومت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق جنرل من آنگ ملک کے نگران وزیراعظم ہوں گے اور جنرل سووین میانمار کے نائب وزیراعظم ہوں گے۔
نگران وزیراعظم نے ایک بار پھر ملک میں کثیر جماعتی انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری میں میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ایک سال کی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آنگ سان سوچی سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا۔
منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے میانمار میں احتجاج کے دوران سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے میانمار کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے بچوں کے بارے میں یونیسیف کا عالمی برادری سے مطالبہ
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: یونیسیف نے اعلان کیا کہ غزہ کے بچوں کو صیہونی
جنوری
صیہونی حکومت میڈیا اور صحافیوں کی سب سے خطرناک دشمن ہے: حماس
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے فلسطینی صحافیوں کے وفا کے دن کے
دسمبر
شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبے ایئر پورٹ پر پُرتپاک استقبال
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر
مئی
وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دورے پر
جولائی
حکومتی آفیشلز میں کوئی ایسا نہیں جو کہے ہم عافیہ کے وکیل کے ساتھ ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں کہا
ستمبر
قومی، صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
مئی
مائیکرو سافٹ کا کینڈی کرش خریدنے کا اعلان
?️ 19 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)مائکرو سافٹ نےویڈیو گیم کینڈی کرش کو خریدنے کا اعلان
جنوری
زامیر کی نیتن یاہو کو وارننگ
?️ 29 اپریل 2026 سچ خبریں:تقریباً ایک ماہ قبل، ایران کے ساتھ جنگ کے دوران،
اپریل