?️
سچ خبریں:لبنانی صدر اور وزیراعظم نے اسرائیلی حملوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس جارحیت کو اپنے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔
لبنانی صدر جوزف عون اور وزیراعظم نواف سلام نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے لبنانی خودمختاری اور خطے کے استحکام کے خلاف قرار دیا،لبنان کے صدر اور وزیر اعظم نے جنوبی لبنان، خصوصاً نبطیہ اور اقلیم التفاح پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ان حملات کو خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
لبنانی خبررساں ادارے النشرہ کے مطابق، لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیلی افواج کی جانب سے نبطیہ، اقلیم التفاح اور دیگر علاقوں پر مسلسل حملوں اور سیزفائر کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزی قابل مذمت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف بین الاقوامی قراردادوں بلکہ خطے اور عالمی برادری کی جانب سے تشدد روکنے اور کشیدگی میں کمی کی اپیلوں کو بھی نظر انداز کر رکھا ہے۔
صدر عون نے زور دیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ان حملوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کرے، کیونکہ یہ کاروائیاں لبنان اور خطے میں استحکام کے لیے جاری کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں،لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے بھی ان حملوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نبطیہ کے نواحی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہوں، یہ کارروائیاں لبنان کی خودمختاری اور جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے لبنان کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں،واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل، صہیونی ریاست نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی تھی، جس کے نتیجے میں نہ صرف شہری املاک کو نقصان پہنچا بلکہ متعدد عام شہری بھی متاثر ہوئے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج، 250 طلبہ گرفتار
?️ 17 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
اکتوبر
ٹرمپ ہوں یا بائیڈن امریکی سیاست نہیں بدلتی
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد قوتیں شام ، عراق اور ترکی کے مابین
فروری
مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا وسیع حملہ
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہاتوں
فروری
ٹانک: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج عام انتخابات کے انعقاد کے
فروری
ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔ نوازشریف
?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس
جون
صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مرکز کو اسرائیل کی تنہائی کے بارے میں انتباہ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں: ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی نے
اپریل
روپے کی قدر میں اضافہ نویں روز بھی جاری
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے
اکتوبر
عرب پارلیمنٹ کی ایران پر تنقید اور سعودی عرب کی تعریف
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران پر خطے میں تباہ کن
جون