کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔
افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کی وسیع پیمانے پر ترقی کے باوجود، آسٹریلیائی حکومت نے طالبان کے ساتھ 20 سالہ جنگ میں اپنی فوجی موجودگی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیائی وزیر دفاع نے اتوار کے روز افغانستان میں 20 سالہ جنگ میں آسٹریلیائی فوج کی موجودگی کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔
آسٹریلیا نے افغان عوام کے قتل عام میں امریکی اتحادی کی حیثیت سے اپنی مشارکت ختم کئے جانے کا باضابطہ طور سے اعلان کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان میں تعینیات اپنے فوجیوں کو بتدریج نکالنے کا اقدام کیا ہے۔
افغانستان سے امریکہ اور نیٹو افواج کا انخلاء ایک ایسے وقت عمل میں آرہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد اپنے مشن کی ضمنی ناکامی اعتراف کرتے ہوئے افغانستان سے اپنی افواج کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور طالبان نے افغانستان کے اکثر علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ فروری 2020 میں امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے معاہدے اور دونوں فریقین کے مابین "امن معاہدے” پر دستخط ہونے کے بعد، امریکی فوج اور اتحادیوں کا افغانستان سے انخلاء شروع ہوا اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد، طالبان عسکریت پسندوں نے حالیہ ہفتوں میں اپنے حملوں میں تیزی لاتے ہوئے افغانستان کے بڑے علاقوں کا کنٹرول سنبہال لیا ہے۔