?️
سرینگر (سچ خبریں) اگرچہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا لیکن یہ سب کچھ غیر قانونی اور بھارتی آئین کے خلاف تھا لیکن دنیا نے بھارت کے اس غیر قانونی عمل کے خلاف آواز بلند نہیں کی جس سے اس کے حوصلے مزید بلند ہوگئے۔
اسی اثنا میں مقبوضہ کشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموں و کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ یا اس کا کوئی قانون جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ یکطرفہ اقدامات سے بھارت مسئلہ جموں وکشمیر سے چھٹکارا حا صل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ابھی تک ریاست کی خصوصی حیثیت کی واپسی کے منتظر ہیں، انہوں نے کہاکہ تناعہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کا واحد طریقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یاسہ فرقی مذاکرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ، بھارت اور جموں وکشمیر کے حریت پسند عوام کے درمیان مذاکرات میں خطے کا امن و استحکا م اور ترقی پوشیدہ ہے۔
عبدالصمد انقلابی نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی جدوجہد کسی رعایت کے لئے نہیں بلکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کے لئے ہے۔
انہوں نے بھارتی حکومت اورقابض انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملازم کش پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 80 کی دہائی میں بھی پروفیسر عبدالغنی بٹ، پروفیسر محمد اشرف صراف اور مرحوم پروفیسر غلام رسول بچہ کو برطرف کیا گیا تھا جس سے تحریک آزادی کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگئی تھی۔
انہوں نے حال ہی میں شہید ہونے والے نوجوانوں عارف احمد، باسط احمد اورسہیل احمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کا مؤقف
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے
مئی
حکومت نے کیا اپوزیشن کی سازش کو بے نقاب: شبلی فراز
?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) اسلام آباد میں سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
مارچ
امریکہ کی ایران-اسرائیل جنگ میں شریک ہونے کی شرط
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو آگاہ کیا
جون
کیا ٹرمپ 2024 کا الیکشن جیت سکتے ہیں؟
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: ہل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 6
جولائی
اچھا ہوگا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں۔ شیخ رشید
?️ 7 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ
اکتوبر
متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں کا ہدرموت میں خود کو دوبارہ قائم کرنے کے بارے میں مبہم بیان
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: جنوبی عبوری کونسل نے حضرموت میں اپنے عناصر کو دوبارہ
شام کی 12 سال بعد عرب لیگ میں واپسی
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے 12 سال کی معطلی کے
مئی
روس کا پیوٹن سے ملاقات پر مبنی پوپ فرانسس کی درخواست کا جواب
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے پوپ فرانسس کی جانب سے پیوٹن سے
مئی