?️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر انتہا پسند یہودیوں نے فلیگ مارچ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی جس پر مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو ادراک ہی نہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنی محبت کرتے ہیں، اس لیئے وہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لے کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور عشق ہمارے دلوں میں جاگزیں ہے اور آپ کے معجزات ہرامتی کے دل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ میں یہودی انتہا پسندوں نے ہمارے پیغمبر کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ کھلم کھلا مذہبی انتہا پسندی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی انتہا پسند کی طرف سے حضور صلی وعلیہ وسلم کی شان میں گستاخی سے نہ صرف فلسطینی قوم پربلکہ پوری مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیزی فلیگ مارچ میں انتہا پسند آبادکارں کی جانب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی تھی۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی آبادکاروں کی فلیگ ریلی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ نعرے لگائے گئے اور آپ علیہ السلام کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی شہریوں نے جب باب العامود کے مقام پر یہودی آبادکاروں کا فلیگ مارچ روکنے کی کوشش کی، تو اس موقعہ پر آبادکاروں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنا شروع کردی۔
دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی آڑ میں بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔


مشہور خبریں۔
افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار الیکشن کے ایک روز بعد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
?️ 23 مارچ 2021کانگو (سچ خبریں) افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار گائبریس پارفیٹ
مارچ
سعودی عرب صیہونیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کب عام کرے گا؟
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فری میسنز دنیا میں ایک نیا نظام چاہتے ہیں جس میں
نومبر
گل پلازہ آتشزدگی؛ 61 افراد تاحال لاپتہ، اہلِ خانہ سخت پریشان
?️ 18 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر گل
جنوری
ٹرمپ اینڈ کمپنی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی ریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج
اگست
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے برازیل کی تجویز
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا یوکرین میں جنگ
مارچ
عطوان: شام کی قومی مزاحمت شروع ہو گئی ہے/ شام میں 2 اہم پیشرفت
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات کی طرف
اگست
صیہونی حکومت نےحماس کے سامنے قدم پیچھے کھینچے
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نےاعلان کیا ہے
دسمبر
شام کا خونی دور؛جولانی کا دورِ حکومت
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:شام میں بشار الاسد کے نظام کے خاتمے کے بعد جولانی
دسمبر