سچ خبریں: اردن اور ترکی کے عوام ایک بار پھر فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے اور بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔
فلسطینی خبر ایجنسی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں اردنی شہری، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنوار کی صیہونی ریاست کے ہاتھوں شہادت کی خبروں کے بعد عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے۔
مظاہرین نے فلسطین کی حمایت اور صیہونی ریاست کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگا رہے تھے۔
دوسری جانب، ترکی کے شہر قونیہ میں بھی عوام صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
ترک ذرائع کے مطابق، قونیہ میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے غزہ میں صیہونی ریاست کے جرائم اور نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا اور غزہ کی حمایت میں اور اسرائیلی انتہاپسند ریاست کی مذمت میں نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ اردن اور ترکی کے عوام کے یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ان کے ممالک، جو اسلامی ممالک میں شامل ہیں، کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں اور اسے تسلیم کرتے ہیں۔ نیز اس کی امداد بھی کرتے ہیں تاکہ وہ آسانی کے ساتھ مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر سکے۔