?️
وادی تیرہ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں لگ بھگ دو درجن افراد کی اموات نے شدید عوامی ردعمل کو جنم دیا ہے اور مقامی افراد کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں نے بھی بے گناہ شہریوں کے قتل پر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکوں کی اصل وجہ کیا تھی کیونکہ عینی شاہدین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی علی الصبح آکا خیل کے علاقے میں کئی گھروں میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت لگ بھگ 2 درجن افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں تقریباً ایک درجن شدت پسند بھی شامل تھے۔
قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے مطابق وہ مکانات جو مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے، شدت پسندوں کے زیراستعمال تھے اور وہاں بارودی مواد ذخیرہ کرنے اور تیار کرنے کا کام کیا جارہا تھا، حکام نے دعویٰ کیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 مقامی کمانڈروں امان گل اور مسعود خان نے زبردستی یہ مکانات قبضے میں لے کر انہیں بم سازی کے مراکز میں تبدیل کردیا تھا۔
تاہم تاحال سیکیورٹی اداروں یا آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا، صوبائی حکومت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے’دہشت گردوں کے خلاف کارروائی‘ قرار دیا، حکام نے کالعدم ٹی ٹی پی پر الزام لگایا کہ وہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی تھی اور گھروں حتیٰ کہ مساجد میں بھی اسلحہ اور بارودی مواد ذخیرہ کررہی تھی۔
دوسری جانب مقامی افراد اور عوامی نمائندوں نے سرکاری مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آدھی رات کے وقت علاقے پر فضائی بمباری کی گئی جس میں بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے، ان کے مطابق دراز کے علاقے شادالے میں دو گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکے ہوئے اور کم از کم 5 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں مقامی بزرگ خیال اکبر کے خاندان کے 12 بچے، 6 خواتین اور ایک مرد شامل تھے، جبکہ دیگر 2 افراد مقامی چرواہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق قریبی چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں نے صبح سویرے شادالے گاؤں میں باہر سے لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی، جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشیں نکالتے رہے۔
لاشوں کو احتجاج کے لیے باڑا لانے کی تجاویز دی گئیں مگر بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں دفن کردیا گیا، واقعے کی گونج صوبائی اسمبلی میں بھی سنائی دی جہاں پاکستان تحریک انصاف کے کچھ ارکان نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
ادھر باڑا کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ خیبر چوک پر جمع ہوئے اور مظاہرے کے ذریعے شادالہ گاؤں کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور واقعے کی مذمت کی، اس احتجاج میں ایم این اے اقبال آفریدی، ایم پی ایز عبدالغنی آفریدی اور سہیل آفریدی، تحصیل چیئرمین مفتی کفیل، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدار عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔


مشہور خبریں۔
شہباز گل کا عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھانے کا اعلان
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ
ستمبر
ہمیں ایماندار ججز چاہئیں، عمران دار نہیں، مریم نواز
?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز
فروری
عرب نیٹو نام کی کوئی چیز نہیں ہے: ریاض
?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے
جولائی
ایران پر حملہ: لاہور میں دھرنا، کراچی کے امریکی قونصل خانے کے باہر 6 افراد جاں بحق
?️ 1 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی
مارچ
امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا:المیادین
?️ 15 اگست 2022المیادین چینل کی ویب سائٹ نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے
اگست
امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ ایٹمی تجربات کا دوبارہ آغاز امن کی ضمانت ہے
?️ 1 نومبر 2025امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ ایٹمی تجربات کا دوبارہ آغاز امن کی
نومبر
علی قریشی ٹی وی پر اداکاری کیلئے تیار، جلد ہی اداکاری کرتے نظرآئیں گے
?️ 27 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی ماڈل علی قریشی نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے
اکتوبر
سوڈان جنگ کے منفی اثرات کے بارے میں اسرائیلی حکومت کی تشویش
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار میں صیہونی مصنف نے لکھا ہے کہ اسرائیل
مئی