?️
سچ خبریں:صیہونی محاصرے میں موجود جنوبی لبنان کی ایک خاتون صحافی شہید ہو گئی۔
جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کے حملے میں محاصرے کا شکار لبنانی خاتون صحافی امل خلیل شہید، واقعہ میڈیا اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے تسلسل کا حصہ قرار دیا گیا۔
الجزیرہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے میں امداد و نجات کے ادارے نے اعلان کیا کہ لبنانی صحافی اور رپورٹر امل خلیل صیہونی فوج کے حملے میں جنوبی لبنان کے قصبے الطیری میں شہید ہو گئی ہیں۔
یہ واقعہ جنوبی لبنان کے عملیاتی علاقوں میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو نشانہ بنانے کے تسلسل کا حصہ ہے۔
اس خبر کے نشر ہونے سے کچھ دیر قبل لبنانی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ صیہونی فوجیوں نے امل خلیل کو ایک اور لبنانی خاتون صحافی کے ہمراہ جنوبی لبنان کے قصبے الطیری میں محاصرے میں لے رکھا تھا۔
لبنان کے وزیر اطلاعات پل مرقص نے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے کی پیروی اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل اور لبنانی فوج کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں۔
انہوں نے صحافیوں کے خلاف صیہونی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے ان کی سلامتی کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی۔
روزنامہ الاخبار کے مطابق صیہونی فوج نے لبنانی صحافیوں امل خلیل اور زینب فرج کو قصبہ الطیری میں محاصرے میں رکھا اور ریڈ کراس اور لبنانی فوج کو ان تک رسائی سے روک دیا۔
اسی دوران جب صحافی اور عام شہری قصبہ الطیری میں موجود تھے، صیہونی فوج نے اس علاقے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے بیلسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق
اپریل
ٹرمپ کن بیماریوں میں مبتلا ہیں
?️ 1 ستمبر 2025ٹرمپ کن بیماریوں میں مبتلا ہیں حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر
ستمبر
ہم غزہ میں بین الاقوامی فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے: محمد الہندی
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: قاہرہ میں عرب رہنماؤں کے کل ہونے والے اجلاس کے فیصلوں
مارچ
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے فوری مداخلت کرے : مسرت عالم بٹ
?️ 11 دسمبر 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر
دسمبر
پی ٹی آئی میں ڈسپلن کا فقدان، بانی کی رہائی جماعت میں ڈسپلن سے مشروط ہے۔ اچکزئی
?️ 9 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے
جنوری
جنگل کے قانون اور طاقت کے زور کی جگہ کثیر قطبی نظام قائم کریں:چین
?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں:چینی صدر شی جن پنگ نے کثیر قطبی عالمی نظام کی
ستمبر
عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کا امکان
?️ 2 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دفعہ 124 اے
جون
ایئرلائن کے سیکڑوں کارکنوں کی ہڑتال سے روم کی سڑکیں اور ایئرپورٹ بلاک
?️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق اٹلی ہوا بازی کی صنعت کے
ستمبر