جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے، پی ٹی آئی امیدواروں کو نااہل کرکے فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے۔

جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا، ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نااہل قرار دینا، فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے، الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں بلکہ جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے۔

جعلی حکومت، 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں دبا سکتے۔ یہ احتجاج، جعلی حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اب جعلی حکومت، عمران خان کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی، عوام، عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لیے پُرجوش ہیں۔ دوسری جانب  قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

پی ٹی آئی ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر شبلی فراز نے 9 مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ 9 مئی کے مقدمات میں فئیر ٹرائل اور بنیادی انسانی حقوق پامال ہوئے۔ ملزم کو اپنی مرضی کے وکیل کرنے کے حق کی حفاظت کی جائے۔ سماعت کے دوران میڈیا کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ پولیس اور استغاثہ کی بددیانتی کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں ۔ قانون کی بالادستی کے بغیر انصاف ممکن نہیں ۔ تمام کیسز کا آئینی اصولوں کے مطابق جائزہ لیا جائے۔ مشکوک مقدمات کو دوبارہ کھولا جائے۔ قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت آئین و قانون کی حکمرانی آپ کی اصولی مداخلت پر منحصر ہے۔

مشہور خبریں۔

ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

وزیراعظم خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ، فوکس ریسکیو اقدام پر ہے۔ عطا تارڑ

?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا

ایرانی میزائل حملے سے حیفا آئل ریفائنری تباہ؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی ویب سائٹ اسرائیل ڈیفنس کے مطابق، ایرانی میزائل حملے

مغرب اور روس کے درمیان تیسری عالمی جنگ کا آغاز

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار Le Figaro نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ شائع

محاصرے کے باوجود مزاحمتی قوت کو مزید مضبوط کرتے رہیں گے:حماس

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل

میں بائیڈن کی جگہ صدارت کے لیے تیار ہوں: ہیرس

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا

شام اور عراق کے صدور کے درمیان فون پر گفتگو

?️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:شام اور عراق کے صدور نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے

حلب میں آشوب کا مقصد کیا ہے؟

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت صرف محورِ مزاحمت کے خلاف اپنی قوت مدافعت کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے