سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے جی-7 ممالک کے رہنماؤں سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے کے جواب میں جی-7 کے رہنماؤں کے ساتھ روابط کیے ہیں تاکہ حملے کے ردعمل اور نئی پابندیوں پر بات چیت کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل ایران کے خلاف فوری اور وسیع ردعمل کرے گا؟
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیڈن نے یہ روابط صہیونی لابی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کیے ہیں تاکہ آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن مضبوط ہو سکے۔
رپورٹس کے مطابق بائیڈن نے جی-7 رہنماؤں کے ساتھ گفتگو میں ایران کے حملے کی مذمت کی اور اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں: ایران کے اسرائیل پر حملے نے کیا ثابت کیا؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی
روئٹرز خبر رساں ایجنسی کے مطابق بائیڈن نے مشاورت کے دوران کہا کہ ہم ایران پر پابندیاں عائد کریں گے اور جلد ہی میں اس سلسلہ میں اسرائیل کے وزیر اعظم سے بات کروں گا۔