?️
انقرہ (سچ خبریں) ترکی اور پاکستان کے مابین گن شپ ہیلی کاپٹرز معاہدہ ہوا تھا لیکن امریکا نے بیجا مداخلت کرتے ہوئے اس معاہدے میں رکاوٹ ڈال دی ہے جس کے بعد اب پاکستان ترکی سے یہ ہیلی کاپٹرز نہیں خرید پائے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بلومبرگ نیوز کے مطابق ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کلن نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا نے پاکستان کو ترکی کے ہیلی کاپٹرز کی فروخت روک دی ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد اسے چین سے خریدے گا۔
اے ٹی اے کے ٹی 129 اگسٹا اے 129 منگسٹا پلیٹ فارم پر مبنی دو انجن، ٹینڈم سیٹ، ملٹی رول، آل ویدر اٹیک ہیلی کاپٹر ہے اور امریکی انجنوں سے لیس ہے۔
ابراہیم کلن نے کہا کہ اس رکاوٹ سے امریکی مفادات کو زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے، ترکی اور پاکستان نے جولائی 2018 میں ترکی ساختہ گن شپ ہیلی کاپٹر کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، تاہم پینٹاگون کی جانب سے ترک کمپنی کو انجنز کا ایکسپورٹ لائسنس جاری کرنے سے انکار کے بعد اس کی فراہمی کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی تھی۔
ترک عہدیدار نے ترکی پر امریکی پابندیوں کے اثرات کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی رکاوٹ کا ذکر کیا جس سے انقرہ نے روس سے ایس-400 میزائل خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی روسی میزائل خریدنے پر مجبور ہوا کیونکہ واشنگٹن نے انقرہ کو مؤثر شرائط پر پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
ایک یورپی ادارے اگسٹا ویسٹ لینڈ کی شراکت سے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کا تیار کردہ اے ٹی اے کے ٹی 129 ہیلی کاپٹر دن اور رات، گرم اور سرد دونوں موسمی حالات میں حملے اور جاسوسی مشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات سے چند روز قبل امریکا نے جولائی 2019 میں پہلی رکاوٹ کا اعلان کیا تھا۔
جنوری 2020 میں ترکی کی دفاعی صنعت (ایس ایس بی) کے سربراہ نے کہا تھا کہ انقرہ اور اسلام آباد نے ترسیل کے معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے تاکہ ہموار ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس معاہدے کے تحت ترکی کے معاہدہ عمل میں نہ آنے کی صورت میں پاکستان کو چینی زیڈ 10 ہیلی کاپٹر خریدنے کا اختیار مل گیا ہے۔
ترک میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ترک ساختہ ٹی 129 اے ٹی اے سی ہیلی کاپٹر ابھی بھی پاک فوج کی شاپنگ لسٹ میں ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک کے جی ایس پی پلس اسٹیس میں 4 سال کی توسیع
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر ترقی پذیر
اکتوبر
روسی صدر جنگ میں مصروف فوج سے ملنے کہاں پہنچے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس ملک کے صدر
اگست
’نگران حکومت آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے سہ ماہی جائزے پر بات چیت کرے گی‘
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات کے
ستمبر
بی ایف بائیو سائنسز کے شیئرزکی بولی آج سے شروع گی‘کمپنی حصص سے 1.93 بلین جمع کرنے کا تخمینہ رکھتی ہے. ترجمان
?️ 25 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بی ایف بائیو سائنسز کے آئی پی او کا
ستمبر
یوکرائنی فوج میں عجیب و غریب انفیکشن کا پھیلاؤ
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی پارلیمانی کمیشن کی سربراہ یارووایا نے مزید کہا کہ یوکرین
اکتوبر
کشمیر میں قاتل ملیشیاء ویلج ڈیفنس گارڈز کو خصوصی تربیت
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے قائم کی گئی
جون
حقیقت میں سانولی ہوں، میک اپ کی وجہ سے گوری نظر آتی ہوں، ندا یاسر
?️ 6 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و معروف میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا
مئی
صیہونی تجزیہ کار کا غزہ جنگ میں بارے میں اہم انکشاف
?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی ماہر اور تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ غزہ کی
مئی