تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی شدت پسند رہنما نفتالی بینیٹ نے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی غزہ کی پٹی اور لبنان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اور غزہ کا علاقہ ہمارے لیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں اس لیئے اگر وہ وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ غزہ کی پٹی اور لبنان پر حملہ کرسکتے ہیں۔
اسرائیل کے متوقع وزیراعظم اور دائیں بازو کے لیڈر نفتالی بینیٹ نے دھمکی دی ہے کہ ضرورت پڑی تو غزہ کی پٹی اور لبنان پر حملہ کیا جائے گا۔
مسٹر بینیٹ نے کہا کہ وہ نئی حکومت کی ذمہ داری سنہبالیں گے اور باری باری حکومت کے فارمولے پرعمل درآمد کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ یائیر لبید کے ساتھ اشتراک حکومت کے تحت کام کریں گے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 سے بات کرتے ہوئے بینیٹ نے کہا کہ اگر ان کی حکومت نے غزہ کی پٹی پر حملہ کیا تو ان کے اتحادی عرب اتحاد ان کی جماعت سے الگ ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر کسی بھی وقت فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ لبنان اور غزہ کا علاقہ ہمارے لیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔