امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بار پھر فائرنگ کا ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے سین ہوزے میں قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز ریل کی دیکھ بھال کرنے والی ایک تنصیب میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک اور کئی دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔

سینٹا کلارا کے شیرف آفس کے ترجمان رسل ڈیوس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سین ہوزے میں واقع ویلی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے قریب ریل گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے ایک مرکز میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔

ترجمان نے بتایا کہ کئی تفتیش کاروں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ فائرنگ کے مقام سے خود کو دور رکھیں۔

ترجمان ڈیوس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس طرح ہلاک ہوا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی تفصیل بتائی گئی ہے کہ مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد اور شناخت کیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق،دو پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کی شناخت سام کیسیڈی کے نام سے کی ہے، جو اسی ریل یارڈ میں ملازم تھا۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق،ممکنہ طور پر واقعہ ایک میٹنگ کے دوران پیش آیا، مگر فائرنگ کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، حکام کا کہنا ہے زخمی افراد میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

چیئرمین وی ٹی اے بورڈ گلین ہینڈرکس نے ایک نیوزکانفرنس میں اسے ایک ہولناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدریاں اور دعائیں وی ٹی اے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، سین ہوزے کے میئر سیم لکارڈو نے اس واقعہ کو ایک تاریک لمحے کا نام دیا۔

وائٹ ہاؤس کی ایک نیوز بریفنگ میں ڈپٹی پریس سیکرٹری کیرین جین پیری نے کہا کہ وائٹ ہاؤس صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکن مدد کی پیشکش کر رہا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ گن وائلنس کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی پر کام تیز کیا جائے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گولی سے جانے والی ہر جان ہماری قوم کی روح میں چھید کر دیتی ہے۔ ہمیں مزید کام کرنا ہوگا اور ہم ایسا کر سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور امریکی روزنامے یو ایس اے ٹوڈے نے نارتھ ایسٹرن یونیوسٹی کے تعاون سے پچھلے پندرہ سال کے دوران امریکہ میں پیش آنے والی ماس شوٹنگز کے واقعات کے اعدادو شمار جمع کئے ہیں، اور ان سے پتہ چلتا ہے کہ سین ہوزے میں پیش آنے والا واقعہ 2021 کے دوران امریکہ میں ماس شوٹنگ کا 15واں واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ 2021 کے دوران فائرنگ کے ایسے واقعات میں 86 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 2020 کے دوران یہ تعداد 106 تھی۔

ریاست کیلی فورنیا کا شہر سین ہوزے تقریباً دس لاکھ آبادی پر مشتمل ہے، جو سان فرانسسکو کے ساحلی علاقے میں واقع ہے۔ اسے ٹیکنالوجی کی ایجادات و اختراعات اور بڑی کمپنیوں کے عالمی مرکز کا ایک اہم شہر سمجھا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور چین کے درمیان سب سے اہم اور خطرناک رشتہ کیا ہے؟

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:چین میں امریکی سفیر ہیل، نکولس برنز نے کہا کہ امریکہ

پوپ فرنسس کا یمن اور فلسطین کے مسائل پر عالمی خاموشی اور بے حسی پر انتباہ

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرنسس نےاپنے کرسمس پیغام میں دنیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار شہید

?️ 24 ستمبر 2023وزیرستان 🙁سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز

جنوبی غزہ میں "یاسر ابو شباب” کے جاسوس گینگ کے عناصر کی گرفتاری

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کے سیکورٹی ذرائع نے پوری پٹی میں جاسوس اور

ٹرمپ کا بائیڈن حکومت پر الزام

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے ان کے

کیا فرانس میں خانہ جنگی ہونے جا رہی ہے؛فرانسیسی سیاستدان کی زبانی

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:یورپ 1 ٹی وی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں، انہوں

ایران پر حملے کے بارے میں صہیونی حکومت کی جھوٹا پروپیگنڈا؛عرب میڈیا کی زبانی

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کہ ایران پر صہیونی حکومت

اسرائیل کا اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اعتراف

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے