?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بار پھر فائرنگ کا ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے سین ہوزے میں قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز ریل کی دیکھ بھال کرنے والی ایک تنصیب میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک اور کئی دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔
سینٹا کلارا کے شیرف آفس کے ترجمان رسل ڈیوس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سین ہوزے میں واقع ویلی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے قریب ریل گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے ایک مرکز میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔
ترجمان نے بتایا کہ کئی تفتیش کاروں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ فائرنگ کے مقام سے خود کو دور رکھیں۔
ترجمان ڈیوس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس طرح ہلاک ہوا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی تفصیل بتائی گئی ہے کہ مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد اور شناخت کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق،دو پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کی شناخت سام کیسیڈی کے نام سے کی ہے، جو اسی ریل یارڈ میں ملازم تھا۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق،ممکنہ طور پر واقعہ ایک میٹنگ کے دوران پیش آیا، مگر فائرنگ کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، حکام کا کہنا ہے زخمی افراد میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
چیئرمین وی ٹی اے بورڈ گلین ہینڈرکس نے ایک نیوزکانفرنس میں اسے ایک ہولناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدریاں اور دعائیں وی ٹی اے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، سین ہوزے کے میئر سیم لکارڈو نے اس واقعہ کو ایک تاریک لمحے کا نام دیا۔
وائٹ ہاؤس کی ایک نیوز بریفنگ میں ڈپٹی پریس سیکرٹری کیرین جین پیری نے کہا کہ وائٹ ہاؤس صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکن مدد کی پیشکش کر رہا ہے۔
واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ گن وائلنس کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی پر کام تیز کیا جائے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گولی سے جانے والی ہر جان ہماری قوم کی روح میں چھید کر دیتی ہے۔ ہمیں مزید کام کرنا ہوگا اور ہم ایسا کر سکتے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور امریکی روزنامے یو ایس اے ٹوڈے نے نارتھ ایسٹرن یونیوسٹی کے تعاون سے پچھلے پندرہ سال کے دوران امریکہ میں پیش آنے والی ماس شوٹنگز کے واقعات کے اعدادو شمار جمع کئے ہیں، اور ان سے پتہ چلتا ہے کہ سین ہوزے میں پیش آنے والا واقعہ 2021 کے دوران امریکہ میں ماس شوٹنگ کا 15واں واقعہ ہے۔
واضح رہے کہ 2021 کے دوران فائرنگ کے ایسے واقعات میں 86 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 2020 کے دوران یہ تعداد 106 تھی۔
ریاست کیلی فورنیا کا شہر سین ہوزے تقریباً دس لاکھ آبادی پر مشتمل ہے، جو سان فرانسسکو کے ساحلی علاقے میں واقع ہے۔ اسے ٹیکنالوجی کی ایجادات و اختراعات اور بڑی کمپنیوں کے عالمی مرکز کا ایک اہم شہر سمجھا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک
?️ 21 اکتوبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران
اکتوبر
شمالی محاذ پر حزب اللہ کا طوفانی آپریشن ؛ اسرائیلی فوج پر 22 حملے
?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے وسیع آپریشنز کے
مئی
صہیونی پولیس کا ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر پر حملہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی عسکریت پسند نے متعدد فلسطینی صحافیوں کے ساتھ جھڑپ
دسمبر
بحرین میں بھی امریکی اڈوں پر دھماکہ
?️ 3 جون 2026 سچ خبریں: غیر سرکاری عرب ذرائع کے مطابق، کویت میں امریکی
جون
صنعا کا یمن کی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے
اگست
ٹرمپ پر عدالتی جرمانے کی آدائیگی
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:اس مشکل صورتحال سے تنگ آچکے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جملے
مارچ
اوباما معلومات میں ہیرا پھیری اور بغاوت کے الزامات کے میں
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، سابق امریکی صدر، نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ
جولائی
ٹرمپ کا میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں
ستمبر