?️
جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے درجنوں بے گناہ افراد کو سزائے موت دینے کا امکان ہے جس کو دیکھتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر انسانی عمل قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پچاس سے زائد موت کی سزا کے منتظر بے گناہ شیعہ برادری کے قیدیوں کی آخری اپیلوں پر فیصلہ کسی بھی وقت سنایا جا سکتا ہے اور انہیں سزائے موت دیئے جانے کا امکان ہے جس پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کردیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ان قیدیوں میں پانچ ایسے نوجوان بھی ہیں، جن کی عمریں اٹھارہ برس سے بھی کم ہیں جبکہ انہیں کئی سالوں سے قید میں رکھا ہوا ہے۔
یورپی سعودی تنظیم برائے انسانی حقوق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سعودی حکومت اس وقت شیعہ مسلک کے کئی افراد کو موت کی سزا دینے کی تیاریوں میں مصروف ہے، اس کی اہم وجہ کئی موت کی سزا کے منتظر قیدیوں کی آخری اپیلوں پر حتمی فیصلے کسی بھی وقت پر سنائے جا سکتے ہیں، ایسے مقید افراد کی کم از کم تعداد 53 ہے، ان میں سے تین افراد کی اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں اور ان میں ایک مصطفیٰ الدرویش بھی ہے، موت کی سزا کے منتظر 53 میں سے پانچ قیدی ایسے ہیں، جنہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کی عمریں اٹھارہ برس سے بھی کم تھیں۔
یورپی سعودی انسانی حقوق کی تنظیم کے قانونی مشیر طحہ الحاجی کا کہنا ہے کہ کسی بھی قیدی کی موت سزا پر عمل درآمد کے اجازت نامے پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے دستخط لازمی ہیں۔
واضح رہے کہ الحاجی کئی موت کی سزا کے قیدیوں کی پیروی کرچکے ہیں اور اب جرمنی میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
دریں اثنا انسانی حقوق کی اہم تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل، لندن میں قائم قانون حقوق کے ادارے ریپرائیو اور ہیومن رائٹس واچ نے سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ مصطفیٰ الدرویش کی موت سزا پر نظرثانی کی جائے۔
الدرویش کو 2015ء میں گرفتار کیا گیا تھا، الدرویش کو سن 2011/12ء میں سعودی حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، اس وقت اس کی عمر سترہ یا اٹھارہ برس سے کم تھی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اب مغربی ایشیائی خطے میں فیصلہ ساز نہیں رہا: حزب اللہ
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ میں عرب تعلقات کے شعبے کے سکریٹری
مارچ
پنجاب کے ہر گھر کو صحت کارڈ میسر ہوگا
?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے
دسمبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 75 افراد کا انتقال ہوگیا
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی وجہ سے اموات کا
مئی
عدنان صدیقی نے اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا
?️ 17 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان
دسمبر
یوم نکبہ کی 75ویں برسی؛ریورس ہجرت سے لے کر میزائلوں کی بارش تک
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:اس سال یوم نکبہ کی 75ویں ایسے موقع پر آئی ہے
مئی
پیوٹن کا یوکرین جنگ کے بارے میں بات کرنے کے لیے آمادگی کا اعلان
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یوکرین پر مذاکرات کے حوالے
دسمبر
اقوام متحدہ کے سربراہ کا حزب اللہ کے بارے میں بیان
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے لبنان کی حزب اللہ پر
دسمبر
خطے میں امن کیسے ہوگا؟بادشاہ اردن کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن کے بادشاہ نے غزہ کی جنگ کے خاتمے کو
اکتوبر